49

بہاولنگر ۔۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کے احکامات کی روشنی میں زیادہ گندم اگاؤ مہم بہاولنگر میں جاری* ۔

بہاولنگر ۔۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کے احکامات کی روشنی میں زیادہ گندم اگاؤ مہم بہاولنگر میں جاری* ۔

اس سلسلے میں آج ڈاکٹر محمد اشفاق ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع بہاولنگر نے ریحان عالم اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع بہاولنگر کے ھمراہ موضع جنڈ والا میں کاشت کار محمد معین جوئیہ اور میاں انعام وٹو کے رقبہ پر گندم کی کاشت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر محب الرسول، زراعت آفیسر مرکز ڈونگہ بونگہ، فیلڈ اسسٹنٹ اور موضع جنڈ والا کے کاشتکاران بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر محمد اشفاق ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع نے کاشتکاروں پر گندم کی زیادہ اور بروقت کاشت, متوازن کھادوں کے استعمال، جڑی بوٹیوں کو کنٹرول کر کے گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کرنے پرزور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں