28

*راولپنڈی بورڈ کا ایک قابل تحسین اقدام*

*راولپنڈی بورڈ کا ایک قابل تحسین اقدام*
اس سے پہلے طلبہ ری چیکنگ کی درخواست دیتے اور صرف نمبر کاٶنٹ کرکے واپس آ جاتے درست سوال کے نمبر صفر بھی لگے ہوتے تھے لیکن مارکنگ کرنے والوں کو کوٸی نہیں پوچھتا تھا *پہلی بار بورڈ نے قابل ذکر سزاٶں کا آغاز کیا ہے امید ہے اس سے مارکنگ کا معیار بہتر ہو گا*
راولپنڈی بورڈ نے امتحانی پرچوں کی مارکنگ میں کوتاہی پر بڑا ایکشن لے لیا ، چیئرمین بورڈ نے شکایات ثابت ہونے پر 435 افسران و اہلکاروں کو ایک تا تین سال اور متعدد کو تاحیات نا اہل قرار دینے کی سزائیں سنا دیں۔

میڈیا کے مطابق اس حوالے سے چئیرمین محمد عدنان خان اور کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پیپروں کی مارکنگ میں کوتاہی اور نااہلی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، امتحان میٹرک فرسٹ اینول 2024 میں شامل امتحانی امیدواران نے پیپروں کی ری چیکنگ میں مارکنگ والے عملے کی کوتاہی اور نا اہلی کو اجاگر کیا اور تحریری درخواست میں ان کی نشاندہی کی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان کو بھجوا دی جس کا چیئرمین بورڈ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے 435 مارکنگ عملہ بشمول سیکریسی آفیسرز ، ہیڈ ایگزامینرز ، سب ایگزامینرز ، اسسٹنٹ ٹو ہیڈ ایگزامینرز ، اسپیشل سپر چیکر ، نمائندہ بورڈ ، ڈیٹا انٹری آپریٹر برائے مارکنگ سینٹر کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کرنے کا حکم دے دیا اور مکمل تحقیق کے بعد رپورٹ چیئرمین آفس میں جمع کرانے کی ہدایت کی۔

پانچ رکنی کمیٹی کی سربراہی چیف سیکریسی آفیسر میٹرک کر رہے تھے۔ پانچ رکنی کمیٹی نے اپنی رپورٹ / سفارشات کنٹرولر امتحانات کو پیش کر دیں۔

چئیرمین بورڈ نے کنٹرولر امتحانات کی طرف سے بھجوائی گئی رپورٹ سے اتفاق کرتے ہوئے ان کے خلاف انکوائری کمیٹی کی طرف سے تجویز کردہ سزاوں پر فوری عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی جس کے تحت 9 سیکریسی آفیسر ، 66 ہیڈ ایگزامینرز ، 210 سب ایگزامینرز ، 119 اسسٹنٹ ٹو ہیڈ ایگزامینرز ، 22 اسپیشل سپر چیکر ، 8 نمائندہ بورڈ جبکہ ایک ڈیٹا انٹری آپریٹر برائے مارکنگ سینٹر کو اغلاط کی نوعیت کے مطابق وارننگ ، معاوضہ کٹوتی اور ایک سال ، 2 سال ، 3 سال اور تاحیات بورڈ کی تمام ڈیوٹیز کیلئے نااہلی کی سزائیں دی گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں