21

*شورکوٹ کے چکنمبر 481 بوٹے والی میں 47 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ھونے والی ڈسپنسری عملے کی منتظر ھے. ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں عوامی مطالبہ*

*شورکوٹ کے چکنمبر 481 بوٹے والی میں 47 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ھونے والی ڈسپنسری عملے کی منتظر ھے. ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں عوامی مطالبہ*
*ضلع جھنگ کی تحصیل شور کوٹ کے چکنمبر 481 بوٹے والی میں سن 2021.22 میں 47 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ھونے والی ڈسپنسری ابھی تک فنکشنل نہ ھو سکی. اہل علاقہ نے علی اکبر بھنڈر ڈپٹی کمشنر جھنگ ڈاکٹر احمد شہزاد چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر افتخار نور ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ اتھارٹی جھنگ سے اپیل کی ھے کہ خدا را ھم پر اور ھمارے بچوں پر ترس کھا کر اس ڈسپنسری کو چالو کروا دیں اگر مستقل عملہ بھرتی کرنے میں کوئی قانونی پیچیدگی ھو تو عارضی عملہ ھی لگا دیا جائے* *تفصیلات کے مطابق سن 2021.22 کے فنڈ سے مکمل ھونے والی ڈسپنسری ابھی عملے کی منتظر ھے حالانکہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مذکورہ بالا عمارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ کے حوالے بھی ھو چکی ھے مگر عوام ابھی تک بھی علاج معالجہ کے لیے ترس رھی ھے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں