19

والدین کو عزّت دینے کے 35 طریقے جمعہ یکم نومبر 2024 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

والدین کو عزّت دینے کے 35 طریقے

جمعہ یکم نومبر 2024
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

والدین کو ہر چیز پر مقدّم رکھئیے اور ترجیح دیجئے کیونکہ
والدین اس کرۂ ارض پر ایک خزانہ ہیں۔ سوچئیے اس سے پہلے کہ یہ خزانہ دفن ہو جائے۔ اپنے والدین کو عزّت دیجئیے

والدین کو عزت دینے کے طریقے

1 والدین کی موجودگی میں اپنے فون کو دور رکھئیے۔

2 انُ کی باتوں کو توجہ سے سنئیے۔

3 انُ کی رائے کو مقدم رکھئیے۔

4 انُ کی گفتگو میں شامل رہئیے۔

5 انُ کو عزّت سے دیکھئے۔

6 انُ کی ہمیشہ تعظیم کیجئیے۔

7 انُ کے ساتھ اچھی خبر شیئر کیجئے۔

8ان کو بُری خبر بتانے سے پرہیز کیجئے۔

9 ان کے دوستوں کے بارے میں اچھی باتیں کیجئے،اور ان سے محبت رکھئیے۔

10 انُکی کی گئی اچھی چیزوں کو اکثر یاد کرتے رہیں۔

11 انُ کی دہرائ ہوئ باتوں کو اس طرح سنئیے کہ گویا پہلی بار سنُ رہے ہوں۔

12 ماضی کی تلخ یادوں کو ان ساتھ کبھی نہ کیجئے.

13 ان کی موجودگی میں کسی دوسری گفتگو سے پرہیز کیجئے۔

14 ان کے سامنے ادب سے بیٹیھئے.

15 انُ کی رائے اور سوچ کے متعلق معمولی سا اختلاف بھی نہ کیجئے۔

16 جب وہ گفتگو کریں تو انُکی بات کو مت کاٹئیے.

17 انُ کی عمر کا احترام کیجئے۔

18 انُ کی موجودگی میں اپنے بچّوں کو ڈانٹنے اور مارنے سے گریز کیجئے۔

19 انُ کے حکم اور مشورے کو قبول کیجئے۔

20 انُ کی موجودگی میں صرف ان سے ہی راہنمائ لیجئے۔

21 انُ کے سامنے اپنی آواز کو ہرگز اونچا نہ ہونے دیجئے۔

22 انُ کے ساتھ چلتے ہوئے انُ سے آگے بڑھنے یا ان کے سامنے چلنے سے پرہیز کیجئیے۔

23 ان سے پہلے کھانا شروع مت کیجئے۔

24 انُ کے سامنے خود کو نمایاں مت کیجئے۔

25 جب وہ خود کو کسی قابل نہ سمجھیں تو ان کو بتائیے کہ وہ آپکے لئے قیمتی اور قابل احترام ہیں.

26 انُ کے سامنے بیٹھتے ہوئے اپنے پیر انُ کے سامنے مت کیجئے اور نہ ہی انُ کی طرف پیٹھ کر کے بیٹھیں.

27 انُ کے ساتھ بداخلاقی سے بات مت کیجئے.

28 کوشش کیجئے کہ انُ کو ہمیشہ اپنی دعاؤں میں شامل رکھئیے.

29 انُ کی موجودگی میں خود کو ہرگز بوُر اور تھکا ہوا ظاہر نہ کیجئے.

30 انُ کی غلطیوں اور بھول پر کبھی مت مسکُرائیے.

31 انُ کی زیارت برابر کرتے رہئیے۔

32 انُ سے بات کرتے وقت بہترین الفاظ کا چناؤ کیجئیے.

33 انُ کو محبت بھرے ناموں سے پکاریے جو وہ پسند کرتے ہیں۔

34 انُ کو ہر چیز پر مقدّم رکھئیے اور ترجیح دیجئے.

35 والدین اس کرۂ ارض پر خزانہ ہیں۔سوچئیے اس سے پہلے کہ یہ خزانہ دفن ہو جائے۔ اپنے والدین کو عزّت دیجئیے جب تک وہ ہمارے پاس ہیں.

آئیے آج ہی اپنے قابلِ احترام و محبت والدین کے لئے ڈھیروں دعائیں کرتے ہیں.

جزاکم الله خیرا و احسن الجزاء

احقر الناس
انجینیئر نذیر ملک

Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں