⭐ *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* ⭐
⭐ *30 اکتوبر 2024 | بروز بدھ |💫 ملک سلیم اقبال اعوان 💫 اہم خبروں کی جھلکیاں | *
⭐ *لندن: قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ کرنے والوں کیخلاف شکایت درج*
⭐ *قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ، ہائی کمیشن کا لندن میں مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ*
⭐ *پی ٹی آئی کارکنان کی لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ بدتمیزی کی کئی بہت مشکل سے جان بچائی ویڈیوز وائرل*
⭐ *وزیر داخلہ کا قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف نعرے لگانے والوں کے شناختی کارڈ بلاک اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ*
⭐ *محسن نقوی کا بیان مضحکہ خیز اور مینڈیٹ چور بندوبست کی ذہنیت کا عکاس ہے، پی ٹی آئی کا سخت رد عمل*
⭐ *سعودی عرب کا پاکستان میں سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان، شہباز شریف کا اظہار تشکر*
⭐ *وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے*
⭐ *پی ٹی آئی کے 532 ملزمان کی دہشت گردی کیسز میں ضمانتیں منظور*
*پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، سرمایہ کاروں کے 68 ارب ڈوب گئے*
⭐ *ملک بھر میں مہنگائی ساڑھے تین سال کی کم ترین سطح پر آگئی، وزارت خزانہ*
⭐ *عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔ میں ڈیل کرنے اور کرانے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں۔ میں پاکستانی ہوں میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے میں مر جاؤں گا بھاگوں گا نہیں ۔ عمران خان*
⭐ *جوڈیشل کمیشن کیلئے عمرایوب اور شبلی فراز کا نام فائنل، منظوری عمران خان نے دی*
⭐ *ہمارے ادارے جرائم کے ساتھ ہیں ان کو اللہ کا خوف نہیں ہے، صوبوں میں نفرتیں پیدا کی جا رہی ہیں: مولانا فضل الرحمان*
⭐ *عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہونے سے پیٹرول 30 روپے فی لیٹر کم کیا جائے، حافظ نعیم*
⭐ *پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی 18ویں امدادی کھیپ لبنا_ن پہنچ گئی*
⭐ *آلودگی پر قابو پانے کی کوشش: حکومت پنجاب نے لاہور میں گرین لاک ڈاؤن لگا دیا*
⭐ *وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پہلے سرکاری کینسر ہسپتال کا افتتاح، لیول 3 اور 4 کے مریضوں کا مفت علاج ہوگا*
⭐ *وزیراعلیٰ پنجاب کا سموگ سے نجات کیلئے صنعتی علاقوں میں شجرکاری بڑھانے کا فیصلہ*
⭐ *کراچی؛ منفرد انداز کے حامل اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کو عہدے سے ہٹادیا گیا*
⭐ *پی ٹی آئی کی سینیٹر ثانیہ نشتر سینیٹ نشست سے مستعفی*
⭐ *ملک بھر میں 1426 واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف*
⭐ *سانگھڑ: پسند کی شادی نہ کرانے پر نوجوان نے ماں، 2 بہنوں اور بہنوئی کو قتل کردیا*
⭐ *سیکیورٹی رسک پیدا کرنے کا الزام: ایمان مزاری اور شوہر کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل*
⭐ *کراچی: یونیورسٹی روڈ پر جاری ترقیاتی منصوبہ شہریوں کیلئے اذیت کا باعث بن گیا*
⭐ *56 شہروں میں غیر منقولہ جائیدادوں کی ویلیو ایشن ریٹس میں اضافہ منظور*
⭐ *پاکستان ہر میدان میں اینٹ کا جواب پتھر سے دے گا، سینیٹر فیصل واؤڈا کا معنی خیز ٹویٹ، انتظار کرنے کا بھی مشورہ*
⭐ *ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ؛ ایف آئی اے کی جانب سے اب تک 200 طلبہ کو نوٹسز جاری*
⭐ *شمالی وزیرستان میں گیس کے ذخائر دریافت، معاملات طے کرنے کیلئے کمیشن کا اجلاس*
⭐ *دوسری پارٹی میں جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا، اسد عمر نے پی پی میں شمولیت کی تردید کردی*
⭐ *کراچی کے علاقے کورنگی میں ’ہالووین‘ پارٹی پر پولیس کا دھاوا، پارٹی رکوادی*
⭐ *190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: 33ویں پیشی پر بھی تفتیشی افسر پر جرح مکمل نہ ہوسکی*
⭐ *پرنٹنگ کی تاخیر کا معاملہ حل، 10 پاسپورٹ پرنٹنگ ڈیسک ٹاپ مشینیں بیرون ملک سے پاکستان پہنچ گئیں*
⭐ *سائفر ٹرائل کے جج ابوالحسنات کے کارنامے دیکھے، جب تک یہ موجود ہے انصاف نہیں ہوسکتا، اسلام آباد ہائیکورٹ*
⭐ *معلومات تک رسائی کا حق بدعنوانی کے خلاف قلعہ ہے قانون کو لازمی نافذ کیا جائے،جسٹس اطہر من اللہ کا اضافی نوٹ*
⭐ *29 اکتوبر تک سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 59 ہزار 996 رہی، تفصیلات جاری*
⭐ *کراچی کی طالبات کا شاندار کارنامہ، ایکسپائری پر گولی کا رنگ تبدیل کرنے والی پیکجنگ متعارف*
⭐ *چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے بغیر سی پیک نہیں چل سکتا حملے ناقابل قبول ہیں، چینی سفیر*
⭐ *سندھ ہائیکورٹ کے جج نے جسٹس طارق جہانگیری کیخلاف ڈگری کیس سننے سے معذرت کرلی*
⭐ *شبلی فراز کا گرفتاری سے بچنے کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع*
⭐ *نوازشریف کی توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس واپس بھیجنے کیلئے درخواست دائر*
⭐ *ڈی آئی خان : خونی ٹرک نے دو موٹر سائیکل سواروں کی جان لے لی*
⭐ *صوابی: تیز رفتار رکشہ الٹنے سے 4 خواتین جاں بحق*
⭐ *نوشہرہ: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 بھائی جاں بحق*