76

میلسی (بیو رو چیف ) پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر کھچی گروپ کی سیاست کاسورج غروب ہونیلگاپپلزپارٹی سیرابطے۔اورنگ زیب خان کھچی اور جہانزیب خان کھچی کو شدید تنقید کا سامنا۔قومی اسمبلی میں اسد قیصر کی اورنگزیب کھچی پر شدید تنقید سے تحریک انصاف کی

میلسی (بیو رو چیف ) پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر کھچی گروپ کی سیاست کاسورج غروب ہونیلگاپپلزپارٹی سیرابطے۔اورنگ زیب خان کھچی اور جہانزیب خان کھچی کو شدید تنقید کا سامنا۔قومی اسمبلی میں اسد قیصر کی اورنگزیب کھچی پر شدید تنقید سے تحریک انصاف کی پالیسی واضع ہو گئی۔مسلم لیگ ن میں شمولیت نہ ہونے کا امکان۔یوسف رضا گیلانی سے رابطے۔اظہر خان یوسفزئی کی چوہدری پرویز الہی سے ملاقات۔ تفصیل کے مطابق میلسی میں تحریک انصاف کی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے ایم این اے اورنگزیب خان کھچی کا پارٹی پالیسی سے انحراف کرتے ہوئے 26 ویں ترمیم میں ووٹ دینے کے بعد میلسی میں اورنگزیب خان کھچی اور ایم پی اے جہانزیب خان کھچی کو عوام کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے جبکہ ایم این اے اورنگزیب خان کھچی نے اپنے آڈیو بیان میں کہا کہ پارٹی قیادت جو فیصلہ کرے گی وہ ہمیں منظور ہوگا گزشتہ روز قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے خطاب میں اورنگزیب خان کھچی کو لوٹا کہا اور سخت الفاظ میں ان پر تنقید کی جس سے اورنگزیب خان کھچی کیبارے تحریک انصاف کی پالیسی واضح ہو چکی ہے کہ تحریک انصاف انہیں کسی صورت قبول نہیں کرے گی جبکہ تاحال مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی انہیں شمولیت کا عندیہ نہیں ملا جس کی وجہ سے کھچی برادران مایوسی کا شکار ہیں اورپریشان ہیں میلسی میں اپنیحق میں پوسٹیں لگوانیکیلیے لوگوں کو کہہ رہیہیں مبینہ ذرائع کے مطابق کھچی برادران پیپلز پارٹی کے رہنما چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے رابطے میں ہیں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن سے رسپانس نہ ملنے پر پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے خواہش مند ہیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ میلسی کی سیاست میں سابق ایم این اے اظہر احمد خان یوسفزئی بھی متحرک ہو گئے ہیں اور سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کی ہے سیاسی ذرائع کے مطابق میلسی سے تحریک انصاف میں شمولیت کے خواہشمند ہیں میلسی میں بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال پر تحریک انصاف کے ورکر سوشل میڈیا پر کھچی برادران کے خلاف تنقید کر رہے ہیں جب کہ تحریک انصاف کے عہدے داران نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کہ ورکر کھچی برادران کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کو کسی صورت قبول کرنے کو تیار نہ ہیں اس صورتحال کی وجہ سے اورنگزیب خان کھچی اور جہانزیب خان کھچی منظر سے غائب ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں