22

مولانا نے 26 ویں ترمیم کا جنازہ نکالا، 27 ویں ہوئی تو مولانا کال دینگے: شیخ رشید

مولانا نے 26 ویں ترمیم کا جنازہ نکالا، 27 ویں ہوئی تو مولانا کال دینگے: شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 26 ویں ترمیم کا جنازہ نکال دیا۔

راولپنڈی کی انسداددہشتگردی عدالت کے باہر میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 27 ویں ترمیم کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں،27 ویں ترمیم کے خلاف مولانا فضل الرحمان کال دیں گے تو ان کو لگ پتا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے 26 ویں ترمیم کا جنازہ نکالا ہے، یہ ترمیم (ن) اور (ش) کے گلے پڑے گی اور انہیں کچھ نہیں ملے گا۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ یہ جو خواب دیکھ رہے تھے سب چکنا چور ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں