لبنان کی طاقت ور عسکری تنظیم حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شوریٰ کونسل کے اجلاس میں شیخ نعیم قاسم کو اپنا نیا سربراہ منتخب کر لیا ہے۔ شیخ نعیم سے قبل حسن نصر اللہ طویل عرصے تک حزب اللہ کے سربراہ رہے تھے۔ ستمبر میں اسرائیلی حملے میں حسن نصر اللہ کے قتل کے بعد شیخ نعیم قاسم کو قائم مقام سربراہ بنایا گیا تھا۔ 71 سالہ شیخ نعیم قاسم کا شمار 1982 میں حزب اللہ کی بنیاد رکھنے والوں میں ہوتا ہے۔ وہ 1991 میں تنظیم کے نائب سربراہ مقرر ہوئے تھے۔ وہ حزب کے سب سے زیادہ عوامی سطح پر موجود رہنے والے رہنما شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ کچھ ہفتوں میں تین بار ٹیلی ویژن پر خطاب بھی کیا ہے۔
12