8

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب توقیر محمد نعیم کا خالق آباد علاقہ تھانہ صدر جوہرآباد میں کھلی کچہری کا انعقاد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب توقیر محمد نعیم کا خالق آباد علاقہ تھانہ صدر جوہرآباد میں کھلی کچہری کا انعقاد ۔کھلی کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی پی او خوشاب نے آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیے۔ توقیر محمد نعیم ڈی پی او خوشاب نے کہا کہ پولیس اور شہریوں میں فاصلوں کو کم کرنے کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔آج کی کھلی کچہری کا مقصد یہ ہے کہ شہریوں کے مسائل ان کے پاس جا کر سنے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا میری اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں