*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی اقدام آسان رسائی- مسائل کم کے تحت ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں سائلین کی سنوائی کی اور متعلقہ محکموں کے افسران کو عوامی ریلیف کے پیش نظر فوری اقدامات کرنے کے احکامات صادر کیے، ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ سمیت تمام ادارے بھرپور انداز میں کام کریں اور اس سلسلہ میں ہرگز کوتاہی سے کام نہ لیا جائے۔