*مسنون و مقبول دعائیں*
منگل 29 اکتوبر 2024
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
قبل و آخر درود شریف کے یہ مسنون دعائیں صدق دل سے اپنے رب سے مانگیں۔ ان شاء اللہ قبول ہونگی کیونکہ اؤل جملہ مقبولیت الدعاء کے لئے محمدی گارنٹی ہے۔
اللهم إني أسألك بأني أشهد أنك أنت الله لا إله إلا أنت، الأحد الصمد، الذي لم يلد، ولم يولد، ولم يكن له كفوًا أحد
اے اللہ میں تجھ سے سوال کرتا ھوں کیونکہ تو اللہ ہے۔ تیرے علاوہ کوئی الہی نہیں ہے۔
نہ تو نے کسی کو جنا اور نہ تو کسی سے جنا گیا۔ تو بے نیاز ہے
اے اللہ آخرت میں میرا حساب آسان لینا۔
یا اللہ تو معاف کرنے والا ہے اور معافی کو پسند کرتا ہے لہذہ مجھے معاف کر دے۔
اے اللہ میں قبر کے عذاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں، جہنم کی آگ سے تیری پناہ چاہتا ہوں موت و حیات اور فتنہ دجال سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔
ﺍﮮ ﺍلله میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ جو نعمتیں تو نے مجھے بخشی ہیں انھیں ہمیشہ قائم رکھنا۔ یہ نہ تو کبھی بدلیں اور نہ ہی زائل ہوں
یا اللہ میں تجھ سے نفع بخش علم اور وسع رزق اور ہر قسم کی بیماری سے شفاء کا سوال کرتا ہوں
یا اللہ میں تجھ سے حلال و طیب رزق اور تیرے ہاں مقبول عمل کا سوال کرتا ہوں.
رب کریم سے دعا ھے که ھمیں ایسا بنا دے جیسا تو چاھتا ھے۔
یا اللہ تعالی ہمارے گناہ معاف کر دے، ہمارے صدقات قبول فرما، ہماری خیرات قبول فرما، ہمارا قیام قبول فرما، ہمارے صیام قبول فرما، ہمارے رکوع قبول فرما، ہمارے سجدے قبول فرما، ہمارے روزے قبول فرما، ہماری نمازیں قبول فرما اور ہمارے سب نیک اعمال قبول فرما۔
اے اللہ تعالی اپنی رحمت کے وسیلے سے ہمارے گناہوں کو نیکیوں سے بدل دے۔
ہمارے گناہوں کو پانی سے دھو دے، برف سے دھو دے، اولوں سے دھو دے اور ہمیں گناہوں سے ایسے پاک کر دے جیسے میل کچیل سے پاک صاف کپڑا۔
یا حیئ و یا قیوم
برحمتک استغیث
آمین یا رب العالمین
Please visit us at
www.nazirmalik. com
Cell:00923008604333