22

میلسی بیو رو چیف )میلسی میں کریمنلز گینگ کی یلغار پولیس بے بس ایک ہی رات میں چوری و ڈکیتی کی واردات وکیل کا کلرک قیمتی موبائل فون سے محروم اور ایس ایچ او کے بھائی کے گھر کاصفایا بتایا جاتا ہے کہ محلہ دین پورہ کا رہائشی

میلسی بیو رو چیف )میلسی میں کریمنلز گینگ کی یلغار پولیس بے بس ایک ہی رات میں چوری و ڈکیتی کی واردات وکیل کا کلرک قیمتی موبائل فون سے محروم اور ایس ایچ او کے بھائی کے گھر کاصفایا بتایا جاتا ہے کہ محلہ دین پورہ کا رہائشی اور کچہری وکیل کا کلرک خضر عباس گزشتہ شام کو مترو روڈ پر موجود تھا کہ 125 موٹرسائیکل سوار 2 مسلح ڈاکو آ گئے اور اس سے قیمتی موبائل چھین لیا اس دوران وہاں موجود شہریوں نے مزاحمت کی کوشش تو ملزمان اسلحہ تان لیا اور فرار ہو گئے اسی شب دوسری واردات محلہ ہری پورہ میں ایس ایچ او کے بھائی عادل منظور کے گھر ہوئی جہاں گھر کے تمام مکین سوۓ ہوۓ تھے کہ نامعلوم چور وہاں پہنچ گئے ملزمان نے گھر سے لاکھوں کے طلائی ونقری زیورات اور ایک لاکھ 40 ہزار رقم لوٹ کر فرار ہوگئے واضح رہے کہ چار روز قبل سر شام سرگانہ روڈ پر موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر دی جس سے ایک پھل فروش شیخ عمیر جانبحق اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا سٹی پولیس میلسی کسی بھی واردات کا سراغ لگانے میں ناکام ہو گئی جس پر میلسی شہریوں میں عدم تحفظ کی شدید لہر دوڑ گئی انہوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں