منظورپشتین کی وزیراعلیٰ پختونخوا سے ملاقات، پشتون قومی عدالت میں شرکت کی دعوت دی۔
وزیراعلیٰ کے پی نے ہر ممکن تعاون اور جرگے میں نمائندگی کا کہا، تقریب میں تمام مکاتب فکر کے نمائندے اور عوام شریک ہوں گے۔منظور پشتین
پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظورپشتین نے ملاقات کی ہے۔اس حوالے سے منظور پشتین کا کہنا تھاکہ علی امین گنڈاپورکو 11 اکتوبر کو پشتون قومی عدالت میں شرکت کی دعوت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی نے ہر ممکن تعاون اور جرگے میں نمائندگی کا کہا، تقریب میں تمام مکاتب فکر کے نمائندے اور عوام شریک ہوں گے۔منظورپشتین کا کہنا تھاکہ مختلف مکاتب فکر اور قبیلوں کے الگ الگ خیمے نصب ہوں گے، تمام قبیلے اور مکاتب فکر کےلوگ ایک، ایک نمائندہ منتخب کریں گے، پشتون قومی عدالت مظلوموں کی آواز ہے۔