29

لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے سیکرٹری دفاع کا چارج سنبھال لیا۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے سیکرٹری دفاع کا چارج سنبھال لیا۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد علی 31دسمبر 2026 تک بطور سیکرٹری دفاع تعینات رہیں گے۔

راولپنڈی(نمائندہ نازش جبین)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے سیکرٹری دفاع کا چارج سنبھال لیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ ہفتے سیکرٹری دفاع کی تعیناتی کی تھی اور نئےسیکرٹری دفاع کی تعیناتی 2 سال اور 3 ماہ کے لیے کی گئی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل محمد علی 31دسمبر 2026 تک بطور سیکرٹری دفاع تعینات رہیں گے۔ذرائع نے بتایاکہ لیفٹیننٹ جنرل (ر)حمود الزمان کی بطورسیکرٹری دفاع 2 سالہ مدت اگست میں مکمل ہوگئی تھی، بعد ازاں وزارت دفاع کے ایڈیشنل سیکرٹری کو قائم مقام سیکرٹری دفاع مقرر کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق میجرجنرل عامراشفاق کیانی قائم مقام سیکرٹری دفاع کی ذمہ داریوں سے آج سبکدوش ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں