کمالیہ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ۔ اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اقرا ناصر کا میونسپل آفیسر ریگولیشن عمر نواز خان، بلڈنگ انسپکٹر محمد سہیل کے ہمراہ بلا منظوری نقشہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، متعدد کمرشل بلڈنگز کو سیل کردیا گیا..
تفصیلات کے مطابق شہر میں جاری غیر قانونی و بلا منظوری نقشہ میونسپل کمیٹی بلڈنگز کے خلاف موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے متعدد کمرشل بلڈنگز کو سیل کردیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ رہایشی اور کمرشل عمارتوں کو تعمیر کرنے سے قبل میونسپل کمیٹی سے نقشہ پاس کروائیں بصورت دیگر قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کے علاقہ جو پہلے سے تعمیرات ہوچکی ہیں ان کمرشل عمارات کے نقشہ جات بھی میونسپل کمیٹی سے منظور کروائیں.
246