ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس
افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ
*پولیس سکیورٹی انتظامات بسلسلہ چرچ و مسیحی عبادت گاہ*
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کے حکم پر آج اتوار کے دن مسیحی برادری کے عبادتی و دعائیہ پروگرامز کے لئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
ضلع بھر میں کل81 دعائیہ و عبادتی پروگرام ھیں۔ جن میں سے کیٹگریA کے 05، کیٹگریB کے08 اور کیٹیگری Cکے68پروگرام ھیں
دعائیہ پروگرامز کے موقع پرضلع میں 3سو سے زائد پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی سر انجام دے رھے ھیں
پولیس ملازمان کے ساتھ ساتھ رضاکار اور ویلنٹیئر اشخاص بھی ڈیوٹی پر موجود ھیں
۔عبادتی مقامات چرچ ہائے کی طرف آنے والے تمام راستوں اور گلیوں پر ناکہ بندی پوائنٹس مقرر کر کے ڈیوٹی لگائی گئی ہے
اس طرف آنے والے ہر شخص/ گاڑی/ موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیا جا رھاھے
علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے میٹل ڈیٹیکٹر اور اہم مقامات پر واک تھرو گیٹس کا بھی استعمال کیا جارھا ھے ۔
اس کے علاوہ پروگرامز کی نگرانی کے لیے اہم عبادت گاہوں پر CCTV کیمرہ جات نصب کئے گئے ہیں۔
چرچ اورمسیحی عبادت گاہوں پر مسلح سیکورٹی گارڈز بھی تعینات ھیں
اس کے ساتھ ساتھ عبادتی پروگرامز پر لیڈیز پولیس کی ڈیوٹی بھی لگائی گئی ھے
ٹریفک کی روانی کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹریفک سٹاف کی ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے
۔مسیحی عبادت گاہوں کے اطراف میں پولیس موبائلز، ایلیٹ کمانڈوز کے دستے، ڈولفن پولیس گشت کناں ھیں
ڈی پی او ٹوبہ کی جانب سے SDPOs/SHOsکو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ حساس مقامات پر گاڑیوں، اشخاص کی سخت چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔