*کراچی: سوشل میڈیا پر ویڈیوز ڈالنے پر خاتون سمیت 2 پولیس اہلکار معطل*
کراچی پولیس کی خاتون کانسٹیبل سمیت 2 اہلکاروں کو سوشل میڈیا پر ویڈیو ڈالنے پر معطل کردیا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جنوبی سید اسد رضا نے وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے لیڈی کانسٹیبل کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
مذکورہ لیڈی کانسٹیبل ماریہ گزری تھانے میں تعینات ہیں۔
پولیس کے بیان میں کہا گیا کہ ایس ایس پی جنوبی نے مذکورہ لیڈی کانسٹیبل کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس ایک پروفیشنل ادارہ ہے، اس طرح کی غیرذمہ دارانہ فعل کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔
دوسری جانب سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سٹی نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکار کو معطل کردیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو بنانے والے بغدادی تھانے کے پولیس اہلکار ذیشان نے سال 2022 میں ویڈیو بناکر گزشتہ سال سوشل میڈیا پر ڈالی تھی۔
ایس ایس پی سٹی کے مطابق کسی بھی پولیس اہلکار کو اس طرح اسلحہ کے ساتھ کھیلنے یا استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے عمل کے مرتکب کسی بھی افسر یا اہلکار کے خلاف زیرو ٹالرنس پا