72

سکھر(بیورو چیف سیدضیاءالرحمٰن) روہڑی لالا گلی کے رہائشی قریشی برادری سے تعلق رکھنے والی شمائلہ نے اپنے عزیزوں جاوید قریشی ،زیب النساء،راحیلہ،رخسانہ نے سکھر پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ بچی ایمان کھوکھر ہمارے گھر میں ٹیوشن پڑھنے آتی تھی، ٹیوشن کے بعد اس کے

سکھر(بیورو چیف سیدضیاءالرحمٰن) روہڑی لالا گلی کے رہائشی قریشی برادری سے تعلق رکھنے والی شمائلہ نے اپنے عزیزوں جاوید قریشی ،زیب النساء،راحیلہ،رخسانہ نے سکھر پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ بچی ایمان کھوکھر ہمارے گھر میں ٹیوشن پڑھنے آتی تھی، ٹیوشن کے بعد اس کے والد بچی کو بلکل ٹھیک حالت میں واپس گھر لےکر روانہ ہوئے اور ڈیڑھ گھنٹہ گذرنے کے بعد انہوں نے ہمیں فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور روہڑی تھانے پر ہمارے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرایا، پولیس نے میرے بیٹوں طاہر ، ثاقب، وقار اور بچی مدیہ کو گرفتار کررکھا ہے جو سراسر ظلم و زیادتی ہے ، پریس کانفرنس کنندہ نے بالا حکام سمیت آئی جی سندھ پولیس سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی شفاف انکوائری کر اکے بے گناہ گرفتار افراد کو رہا کرایا جائے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لا کر ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں