20

میلسی (بیو رو چیف )میلسی و گرد و نواح میں سود مافیا کا راج خالی چیک کے بدلے سودی کارو بار عروج پر،غریب طبقہ معمولی قرض کے بدلے گھروں اور زمنیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔عوام کا اعلی حکام سے ان سود مافیا کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ.بتایا جاتا ہے کہ میلسی شہر اور مختلف موضعات،بلند پور،میلسی شہر،آرے

میلسی (بیو رو چیف )میلسی و گرد و نواح میں سود مافیا کا راج خالی چیک کے بدلے سودی کارو بار عروج پر،غریب طبقہ معمولی قرض کے بدلے گھروں اور زمنیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔عوام کا اعلی حکام سے ان سود مافیا کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ.بتایا جاتا ہے کہ میلسی شہر اور مختلف موضعات،بلند پور،میلسی شہر،آرے پور،میراں پور،سمیت دیگر میں سود مافیا کا راج ہے جو غریب اور بے بس مجبور لوگوں کو خالی چیک کے بدلے معمولی رقم سود پر دیتے ہیں بعد ازاں کچھ عرصے بعد اپنی رقم کا مطالبہ کرتے ہیں رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ان سادہ لوح لوگوں کو اپنی زمینوں اور مکانوں سے ہاتھ دھونے پڑتے ہیں باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس سودی کاروبار میں بڑے بڑے نام نہاد لوگ بھی شامل ہیں جو کہ معمولی قرض کے بدلے بھاری سود بھی وصول کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں