میلسی (بیو رو چیف ) میلسی شہر و گرد و نواح میں مرغی کے گوشت کے خود ساختہ ریٹ مقرر،میلسی شہر میں 680روپے اور دیہی علاقوں میں مرغی کا گوشت 700روپے میں فروخت ہونے لگا پرائس کنٹرو ل مختلف دوکانوں پر جرمانے کر کے اعلی حکام کو سب اچھا کی رپورٹ بتایا جاتا ہے کہ میلسی شہر مچھلی بازار،قائد اعظم روڈ،مترو روڈ کالونی روڈ اور گرد و نواح میں مرغی کا گوشت 680سے 700روپے کلو فروخت ہونے لگا جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ پر 580روپیریٹ مقرر ہے پرائس کنٹرول اپنیء کارکردگی دکھانے کے لئے چند دوکانوں پر جرمانے کر کے بڑے مرغی فروشوں کو چھوڑ کر اعلی حکام کو سب اچھا کی رپورٹ دی جاتی ہے شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور دیگر اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
19