22

متحدہ عرب امارات حکومت کی طرف سے ایمنیسٹی اسکیم کا خیرمقدم کرتا ہوں، کیپٹن عاصم ملک

متحدہ عرب امارات حکومت کی طرف سے ایمنیسٹی اسکیم کا خیرمقدم کرتا ہوں، کیپٹن عاصم ملک
اسلام آباد(بیورورپورٹ) اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے متحدہ عرب امارات حکومت کی طرف سے غیر ملکیوں کے لیے ایمنیسٹی اسکیم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اسکیم سے پاکستانیوں سمیت تمام ایسے غیر ملکیوں کو بھرپور فائدہ اٹھانا چائیے جنکے ویزوں کی معیاد ختم ہوچکی ہے اور بوجہ مجبوری یا رقم کی عدم موجودگی کے باعث تجدید نا کرواسکے، انہوں نے کہا کہ یکم ستمبر سے اکتوبر کے آخر تک جاری اس ایمنیسٹی اسکیم سے پاکستانیوں کو ضرور استفادہ کرنا چائیے کیونکہ کئی پاکستانی پیسوں کی کمی یا لاعلمی کے باعث اپنے ویزوں کی رینیول یعنی تجدید نہیں کراسکے، کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا کہ میں بطور ترجمان اوورسیز پاکستانیز متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور خراج تحسین کرتا ہوں کہ جنہوں نے ہزاروں غیر ملکیوں کی تکالیف اور پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے ایمبیسٹی اسکیم کا اجراء کیا اور ان افراد کو نوقع فراہم کیا کہ وہ کسی جرمانے کے بغیر اپنے ویزے کی تجدید کروائیں، جو یہاں رہنا چاہے وہ رینیوول کرائیں اور جو واپس اپنے اپنے ملک جانا چاہیں وہ بغیر جرمانہ قانونی تقاضے پورے کرکے واپس جاسکتے ہیں، انہوں نے غیر ملکیوں خصوصا” پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم سے فوری فائدہ اٹھائیں اور اپنے ویزوں کی جلداز جلد تجدید کروا کر بھاری جرمانوں، قید و بند اور قانونی ضابطوں سے اپنے آپ کو بچائیں اس سلسلے میں مڈل ایسٹ کے مخیر پاکستانی آگے آئیں اور ان غریب اوورسیز پاکستانیوں کے ویزوں کی تجدید اور ٹکٹس کے لیے رقم فراہم کریں، پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ ایمنیسٹی اسکیم کے حوالے سے مزید معلومات درکار ہوں تو میرے ساتھ رابطہ کرسکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں