20

*حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا حلیۃ مبارک* اتوار 04 اگست 2024 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا *حلیہ مبارک حصہ اول*

*حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا حلیۃ مبارک*

اتوار 04 اگست 2024
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

*حلیہ مبارک حصہ اول*

1۔ *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا چہرہ مبارک چاند سے زیادہ حسین و جمیل تھا۔*

حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو چاندنی رات میں دیکھا میں ایک نظر رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھتا اور ایک نظر چاند کو اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سرخ رنگ کا لباس پہنے ہوئے تھے مجھے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا چہرہ مبارک چاند سے زیادہ خوبصورت لگا (رواہ ترمذی)

حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں جب آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم خوش ہوتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک ایسے چمکتا جیسے چاند کا ٹکڑا ہے (رواہ بخاری)

2۔ *آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ہاتھ مبارک*

حضرت ابو جحیفۃ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ہاتھ تھاما اور اسے اپنے چہرے پر رکھا آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ہاتھ برف سے زیادہ ٹھنڈا اور اس کی خوشبو مشک سے بھی زیادہ اچھی تھی۔
(رواہ بخاری)

3۔ *آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ہتھیلی مبارک*

حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں میں نے کوئی موٹا یا باریک ریشم آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ہتھیلی سے زیادہ ملائم نہیں دیکھا (رواہ البخاری)

4۔ *آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تلوے مبارک*

حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم طویل تھے نہ پستہ قد اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتھیلیاں اور پاؤں کے تلوے مبارک گوشت سے پر تھے آپ صلی وسلم کا سر مبارک بڑا اور ہڈیوں کے جوڑ کشادہ تھے سینے سے ناف تک باریک بال تھے ۔میں نے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے پہلے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی کو ایسا نہیں دیکھا (رواہ ترمذی)

5۔ *آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا دہن مبارک*

حضرت جابر بن سمراء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کشادہ دھن تھے
( رواہ ترمذی)

6۔ *آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھ مبارک*

حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں میں سرخ ڈورے تھے۔ (رواہ ترمذی )

7۔ *رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ایڑی مبارک*

[حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایڑیوں پر گوشت کم تھا۔
(رواہ ترمذی)

*جاری ہے*

*حوالہ جات:*
مسلم، بخاری، صحاح ستہ اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر اؤل انعام یافتہ مستند کتاب الرحیق المختوم۔

*درود شریف*

ٱللَّٰهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ .

ٱللَّٰهُمَّ بَارِكْ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ

*الدعاء*
یا اللہ تعالی ہمیں صحابہ کرام جیسا پختہ ایمان اور اللہ تعالی پر یقین کامل عطا فرماء

آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell:00923008604333

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں