*اجر و ثواب جاننے کے باوجود عمل نہ کرنے والا غافل و محروم ہے*
ہفتہ 03 اگست 2024
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*یقینا” اجر و ثواب کمانے سے محروم ہے ہر وہ شخص جو یہ سب کچھ جاننے کے باوجود غفلت میں غلطان رہے*
*محروم و غافل ہے وہ شخص*
جس کو علم ھو کہ نماز فرض ہے مگر پھر بھی نماز نہ پڑھے۔
*محروم و غافل ہے وہ شخص*
جس کو علم ھو کہ قرآن کی تلاوت فرض ہے مگر پھر بھی تلاوت نہ کرے۔
*محروم و غافل ہے وہ شخص*
جس کو معلوم ہو کہ دو رکعت اشراق, چاشت انسانی جسم کے 360 جوڑوں کا صدقہ ھے۔ مگر پھر بھی ان نمازوں کا اہتمام نہ کرے۔
*محروم و غافل ہے وہ شخص*
جسے علم ھو کہ نماز اوابین کے دو نفل کا ثواب بارہ سال کی عبادت کے برابر ہے۔ لیکن پھر بھی اس نماز کا اہتمام نہ کرے۔
*محروم و غافل ہے وہ شخص*
جسے علم ھو کہ ایک نفلی روزہ جہنم کی آگ سے ستر سال کی دوری کا باعث ہے۔ لیکن پھر بھی یہ روزہ نہ رکھے۔
*محروم و غافل ہے وہ شخص*
جسے علم ھو کہ ایام بیض کے روزوں کا ثواب سارے سال کے روزوں کے برابر ہے۔ لیکن پھر بھی یہ روزے نہ رکھے۔
*محروم و غافل ہے وہ شخص*
جسے علم ھو کہ شوال کے چھ روزوں کا ثواب سارے سال کے روزوں کے برابر ہے۔ لیکن پھر بھی یہ روزے نہ رکھے۔
*محروم و غافل ہے وہ شخص*
جس کو علم ھو کہ نماز جنازہ پڑھنے کا ثواب ایک احد پہاڑ جتنا ہے اور تدفین کے لئے قبرستان جانے کا ثواب بھی ایک اور احد پہاڑ جتنا ہے۔ پھر بھی نماز جنازہ کو فرض کفایہ سمجھ کر چھوڑ دے
*محروم و غافل ہے وہ شخص*
جس کو علم ہو کہ ہرگناہ اللہ تعالی معاف کرسکتا مگر شرک نہیں پھر بھی انسان شرک فی الذات و شرک فی الصفات کا مرتکب ہو۔
*محروم و غافل ہے وہ شخص*
جس کو علم ہو کہ رزق حلال کھانا اور سچ بولنا دعاء کی مقبولیت کی اےشرائط ہیں مگر پھر بھی جھوٹ بولے اور حرام کھاۓ۔
*محروم و غافل ہے وہ شخص*
جس کو علم ہو کہ کبائر جن کی سزا(حدود) اللہ تعالی نے رکھی ہے وہ توبہ سے معاف نہیں ہوتے بلکہ انکی سزا بھگتنی ہوگی۔ اس کے باوجود پھر بھی ڈھٹائی سے کبیرہ گناہ کا ارتکاب کرتا ہے۔
اس کا صاف مطلب ہے کہ عادی مجرم ہے اور اللہ کے غضب سے بھی نہیں ڈرتا۔
*محروم و غافل ہے وہ شخص*
جس کو معلوم ہو کہ غاصب کا ٹھکانا جہنم ہے لیکن پھر بھی لوگوں کا مال جبرا” غصب کرے۔
*آئیں غفلت چھوڑیں اور اپنے وقت کو قیمتی بنائیں*
اللھم اجرنی من النار
*دعاۓ توبہ*
اے رب العالمین، یا اللہ تعالی میں اپنے کردہ گناہوں کا اقرار کرتا ہوں اور گذشتہ تمام گناہوں سے ندامت کے ساتھ توبہ کرتا ہوں۔
اے غفور الرحیم میری توبہ قبول فرما اور آئندہ زندگی میں مجھے ہر قسم کے گناہوں سے نفرت دلا اور ان سے بچنے کی طاقت و توفیق عطا فرما۔
آمین یا رب العالمین
یا حیئ و یا قیوم
برحمتک استغیث
Please visit us at www.nazirmalik. com
Cell:00923008604333