63

*قرآن و احادیث کے مطابق جذبہ جہاد* کراچی کے سینئر جرنلسٹ و کالمکار جاوید صدیقی نے دنیا کے بدلتے حالات اور نہتے مسلمانوں پر انسان سوز مظالم غیر مسلموں بلخصوص اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے

*قرآن و احادیث کے مطابق جذبہ جہاد*
کراچی کے سینئر جرنلسٹ و کالمکار جاوید صدیقی نے دنیا کے بدلتے حالات اور نہتے مسلمانوں پر انسان سوز مظالم غیر مسلموں بلخصوص اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے عرصہ دراز سے جاری عمل کو مسلمانوں کے درمیان جذبہ جہاد اور عملی جہاد کے کمی قرار دیا ھے، انھوں نے برما میں ہونے والے بت پرستوں کی جانب سے نہتے مسلمانوں کا قتل عام بھی جہاد سے دوری کا نتیجہ بیان کیا ھے۔ جاوید صدیقی نے کہا ھے کہ جہاد فی سبیل اللہ کی دین محمدی ﷺ میں سب سے زیادہ اہمیت فوقیت قدر اور عظیم ترین عبادت قرار دیا ھے۔ جاوید صدیقی کے مطابق آج جس قدر جہاد کی ضرورت ھے وہ اتنی پہلے نہ تھی جب تک مجاہدین سول ہوں یا فوجہ فریضہ جہاد ادا کرتے رہیں گے اسرائیل امریکہ سمیت اسلام مخالف قوتوں ڈرتی رہیں گی اور پسپا بھی رہیں گے۔ فریضہ جہاد اللہ کے تمام دین میں صرف اسلام میں ھے جسے اللہ سبحان تعالیٰ اور رسول خدا ﷺ نے سب سے زیادہ پسند فرمایا ھے۔ شہید کا رتبہ اولیاء و اسلافین سے بھی زیادہ ھے یہی وجہ ہے کہ شہید بناء کفن کے بھی دفنایا جاسکتا ھے۔ آج کا دور فتن کا دور ھے اس دور کیلئے اللہ کے حبیب ﷺ نے ہمیں بتایا کہ اللہ سے فتنہ کے شر کی پناہ مانگیں اور توبہ استغفار کرنے کیساتھ متحد رہیں ایک امت بنکر جیئیں۔ مسلمان کے اتحاد کے سامنے باطنی قوتیں دم توڑ دیتی ہیں۔ خود میں شیرازہ بکھیرنے نہ دیں عشق رسول ﷺ میں مست ہوجائیں اور جان ہتھیلی پر رکھ کر ہر وقت ہر لمحہ جہاد کیلئے تیار رہیں اللہ ھم مسلنانوں کا حامی و ناظر رھے آمین یا رب اللعالمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں