21

*انسان کی دوبارہ پیدائش اور دنیاوی زندگی کا حساب کتاب* جمعہ 2 اگست 2024 تحقیق: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

*انسان کی دوبارہ پیدائش اور دنیاوی زندگی کا حساب کتاب*

جمعہ 2 اگست 2024
تحقیق:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

دمچی (ریڑھ) کی ہڈی کے آخری سرے کے سوا، پورے ابن آدم (کے جسم) کو مٹی کھالے گی. اِسی سے انسان پیدا کیا گیا اور اِسی سے پھر اکھٹا کیا جائے گا.

مسلم 7415، 7416
(بخاری 4814، 4935؛ ابوداؤد 4743؛ نسائی 2079؛ ماجہ 4266؛ مشکوٰۃ 5521)

انسان کی دمچی یعنی ریڑھ کی ھڈی کا آخری سرے میں انسان کا سارا ڈیٹا محفوظ رہتا ہے جبکہ قبر میں سارا جسم مٹی کھا جاتی ہے مگر یہ انسانی ہارڈ ڈسک ہے اور اس کا ڈیٹا ہر حالت میں محفوظ رہتا ہے
قیامت کے بعد جب ہمیں دوبارا زندہ کیا جائے گا تو مکمل انسان اسی دمچی یعنی ذنب کو بارش کا پانی لگے گا اس سے انسانی مثالی جسم دوبارہ پیدا ہو جائے گا اور اس جسم مثالی کو اسی ہارڈ ڈسک سے سارا اوریجنل ڈیٹا پورے جسم میں منتقل ہو جائے گا اور یہی ہارڈ ڈسک والا ڈیٹا انسانی حساب کتاب کے لئے استعمال ہوگا۔ ان حالات میں اپنے اعمال سے کیسے انکار کرو گے۔

*تخلیق انسان*

ہم اپنے دعوے کو سچا ثابت کرنے کے لئے قسم اٹھاتے ہیں تاکہ مد مقابل ہماری بات کا یقین کرلے۔
ذرا غور کریں کہ جب اللہ قسم کھاۓ تو بات اونچی چلی جاتی ہے اور طرہ یہ کہ ایک قسم نہیں، دو نہیں، تین نہیں بلکہ چار مسلسل قسمیں کھا کر جو دعوی اللہ تعالی کر رہے ہیں وہ یقینا” بہت ہی اہم ہو گا

ذرا غور فرمائیے
اللہ تعالی فرماتے ہیں
انجیر کی قسم،
زیتون کی قسم،
طور سینا پہاڑ کی قسم،
اور اس امن والے شہر یعنی مکہ کی قسم،
اب ان چار قسموں کے بعد اللہ تعالی نے فرمایا
کہ ہم نے انسان کو بہترین شکل(احسن تقویم) میں پیدا کیا۔
یعنی اللہ تعالی کی کائنات میں انسان سے بہتر کوئی مخلوق نہیں۔
فرشتوں نے آدم کو سجدہ کیا یہ بھی ہمارے باپ آدم علیہ سلام کی تکریم ہے

لَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ فِیۡۤ اَحۡسَنِ تَقۡوِیۡمٍ
یقیناً ہم نے انسان کو بہترین صورت میں پیدا کیا ۔

فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ
پس تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

الدعاء
اے اللہ جو تو نے ہمیں نعمتیں عطا کی ہیں ان پر ہم تیرا شکر ادا کرتے ہیں اور یہ نعمتیں ہمیشہ قائم و دائم رکھ۔

یا اللہ ہمیں دنیا اور آخرت میں بھلائیاں عطا فرما اور جہنم کی آگ سے بچانا۔

آمین یا رب العامین
Please visit us at www.nazirmalik. com
Cell:0923008604333

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں