ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)گردونواح میں بیمار لاغر جانوروں کے مضر صحت گوشت کی فروخت جاری ہے انتظامیہ میونسپل مجسٹریٹ اور وٹرنری ڈاکٹر اپنی کرسیوں تک محدود قصابوں کو کھلی چھٹی گردونواح میں بیمار لاغر جانوروں کے مضر صحت گوشت کی فروخت جاری ھے انتظامیہ میونسپل مجسٹریٹ اور وٹرنری ڈاکٹر اپنی کرسیوں تک محدود قصابوں کو کھلی چھٹی تفصیلات کے مطابق شہر گردونواح میں قصابوں نے من مانیاں اور اجارہ داری قائم کر رکھی ھے قصاب اپنی دکانوں پر بیمار لاغر اور مضر صحت گوشت کی فروخت دھڑلے سے جاری رکھے ھوئے ہیں بکروں کے بجائے بیمار بکریوں کا گوشت فروخت کررھے ہیں گوشت کا وزن بڑھنے کے لیے پانی کا بے جا استعمال جبکہ قصاب من مانی قیمتیں بھی وصول کر رھے ہیں بیمار لاغر اور مضر صحت گوشت کھلا کر قصاب شہریوں میں بیماریاں بانٹ رھے ہیں جبکہ دوسری طرف انتظامیہ میونسپل مجسٹریٹ اور وٹرنری ڈاکٹر مضر صحت اور غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے اپنے اپنے دفاتر تک محدود ھوکررہ گئے ہیں قصابوں کے خلاف کار ر وائی کرنے کے بجائے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے شہریوں نے قصابوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ھے اور پرائس کنٹرول کمیٹی کو ریٹ لسٹ کے مطابق گوشت کی فروخت کو یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا ھے
29