39

ٹوبہ ٹیک سنگھ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ) قائم مقام ڈپٹی کمشنر ملک عباس ذوالقرنین اعوان نے اچانک اولڈ ایج ہوم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقیم بزرگ افراد کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ قائم مقام ڈپٹی کمشنر نے مقیم بزرگ افراد سے گھل مل گئے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ) قائم مقام ڈپٹی کمشنر ملک عباس ذوالقرنین اعوان نے اچانک اولڈ ایج ہوم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقیم بزرگ افراد کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ قائم مقام ڈپٹی کمشنر نے مقیم بزرگ افراد سے گھل مل گئے اور ان سے اولڈ ایج ہوم کے عملے کے رویے بارے معلوم کیا۔ اس موقع پر انہوںنے انچارج اولڈ ایج ہوم سے کہا کہ وہ مقیم عمر رسیدہ کی ضروریات کا ہر ممکن خیال رکھیں اور انہیں گھر جیسا ماحول میسر ہونا چاہیے تاکہ وہ کسی لمحہ بھی اداس نہ ہوں اور اپنی مرضی سے زندگی گزار سکیں۔انچارج ادارہ نے بزرگوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا۔ قائم مقام ڈپٹی کمشنر ملک عباس ذوالقرنین عوان نے کہا کہ بزرگوں کی دیکھ بھال ہماری مذہبی و سماجی ذمہ داری ہے، اس حوالے سے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رائے عبد الشکور بھی موجود تھے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں