16

اوکاڑہ(بیورو چیف جاوید راہی سے)پیٹرولنگ پولیس ان سیکشن دوران کریک ڈاؤن4چوری شدہ ہنڈا موٹر سائیکلیں،35لیٹر شراب اور بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ ایمونیشن کی برآمدگی عمل میں لاکر اپنی مدعیت میں 08 مقدمات درج کرواکر ملزمان کو گرفتارکرلیا۔نمائندہ پیٹرولنگ پولیس ضلع اوکاڑا کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر کی

اوکاڑہ(بیورو چیف جاوید راہی سے)پیٹرولنگ پولیس ان سیکشن دوران کریک ڈاؤن4چوری شدہ ہنڈا موٹر سائیکلیں،35لیٹر شراب اور بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ ایمونیشن کی برآمدگی عمل میں لاکر اپنی مدعیت میں 08 مقدمات درج کرواکر ملزمان کو گرفتارکرلیا۔نمائندہ پیٹرولنگ پولیس ضلع اوکاڑا کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر کی زیرِ قیادت پیٹرولنگ پولیس کیجانب سے ضلع بھر میں دوران سنیپ چیکنگ جرائم پیشہ افراد کیخلاف مربوط کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔پیٹرولنگ پولیس چوکی سکھ پور سے ایس۔آئی امداد علی نے ملزم01۔عدنان اشرف کے قبضہ سے پسٹل30بور بمعہ گولیاں برآمد کرکے ناجائز اسلحہ کی برآمدگی کی دفعات کے تحت تھانہ صدر دیپالپور میں مقدمہ درج کروا دیا۔پیٹرولنگ پولیس چوکی میراں شاہ اور کھوکھر پل سیایس۔آئی غلام مصطفیٰ،کاشف سلیم اور محمد یونس۔ نے ملزمان02۔عبدالغفار03۔امجد علی04۔اسد علی05۔سلمان ظفر کے قبضہ سے علاقہ تھانہ نور شاہ،بہادر شاہ ضلع ساہیوال اور مظفرآباد،شفیق آباد لاہور سے چوری شدہ04ہنڈا موٹر سائیکلیں برآمد کرکے تھانہ گوگیرہ اور چوچک میں سرقہ شدہ مال کی برآمدگی وجعلی نمبر پلیٹس لگانے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کروا دیے۔پیٹرولنگ پولیس چوکی چکنمبر48تھری سے اے۔ایس۔آئی عامر علی نے ہمراہ ٹیم کاروائیاں کرتے ہوئے بدنام زمانہ شراب فروش ملزمان06۔محمد طفیل07۔محمد نوید08۔اللہ دتہ کے قبضے سے35لیٹر شراب دیسی اور پسٹل30بور بمعہ گولیاں قبضہ پولیس میں لیکر امتناع منشیات و ناجائز اسلحہ کی دفعات کے تحت تھانہ کینٹ میں مقدمات درج کروا دیے#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں