19

اوکاڑہ(بیورو چیف جاوید راہی سے)اوکاڑہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہریوں کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز بھی عدم تحفظ کا شکار،شہر کے مختلف مقامات پر احتجاجی بینرز آویزاں کرنے کے بعد ڈاکٹرز سٹرکوں پرآگے۔وائی ڈی اے، پی ایم اے کی جانب سے احتجاجی ریلی کا انعقاد۔اوکاڑہ میں

اوکاڑہ(بیورو چیف جاوید راہی سے)اوکاڑہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہریوں کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز بھی عدم تحفظ کا شکار،شہر کے مختلف مقامات پر احتجاجی بینرز آویزاں کرنے کے بعد ڈاکٹرز سٹرکوں پرآگے۔وائی ڈی اے، پی ایم اے کی جانب سے احتجاجی ریلی کا انعقاد۔اوکاڑہ میں ڈاکٹرز اور فارمیسز پرڈکیتی کی وارداتوں کے نہ روکنے والے سلسلہ کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عمر انور اور سینیئر ڈاکٹر اعظم،صدر ڈاکٹر معاویہ حسن پریس کانفرنس کرنے کے بعد ڈاکٹرز کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو ڈی ایچ کیو ہسپتال سے شروع ہو کر بازاروں کا چکر لگاکر اوکاڑہ پریس کلب پر ختم ہوئی۔ڈی پی او اوکاڑا اور پولیس کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی گئی۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا ڈاکٹرز اور پرائیویٹ ہسپتالوں کی فارمیسیز پر دن دیہاڑے ڈکیتیوں کی واراداتیں انتظامیہ بری طرح ناکام ہے۔ڈاکو بے لگام ہو کر دندناتے پھر رہے پولیس انکو پکڑنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔وزیراعلی مریم نواز صاحبہ اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔چوری اور ڈکیتیاں کرنے والے گینگز کو فوری طور پر پکڑا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں