امریکا میں 11ستمبر کے ح۔۔میں مبینہ طور پر ملوث خالد شیخ محمد سمیت تین ملزمان نے امریکی فوج سے معاہدہ طے کرلیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق خالد شیخ محمد، ولید محمد صالح مبارک بن عطش اور مصطفی احمد آدم نے امریکی فوج سے سمجھوتا کر لیا ہے، سمجھوتے کے تحت تینوں ملزمان کو سزائے م۔و۔ت نہیں دی جائے گی۔
خبر کے مطابق سمجھوتے کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں تاہم گوانٹا ناموبے جیل میں تینوں ملزمان اگلے ہفتے تک بعض نسبتاً کم سنگین الزامات کا اعتراف کریں گے۔
خالد شیخ محمد کو یکم مارچ 2003 میں پاکستان سے گرفتار کیا گیا تھا، خالد شیخ محمد اور کئی دیگر ملزمان پر 9/11 میں ملوث ہونے کے ابتدائی الزامات 2008 میں عائد کیے گئے تھے۔
19