98

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)بڑھتی ہوئی گرمی ، ماحولیاتی آلودگی ، موسمی تبدیلیوں کے پیش نظر علاقے بھر میں درخت لگانے کی سخت ضرورت ہے ۔ روز بروز گرمی کی

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)بڑھتی ہوئی گرمی ، ماحولیاتی آلودگی ، موسمی تبدیلیوں کے پیش نظر علاقے بھر میں درخت لگانے کی سخت ضرورت ہے ۔ روز بروز گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لئے ہر شخص کو اپنے حصے کا پودا لگانے اور اسکی مکمل آبیاری کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار موبائل یونین صدر اور ڈپٹی چیئرمین جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر سعود فاروق خان چغتائی عدنان چوہدری فیاض رامے رانا فیاض راشد سعدی سمیت دیگر دوست احباب بھی موجود تھے انھوں نے کہا کہ نئی نسل کو صاف شفاف ماحول فراہم کرنا ہم سب کی ذمّہ داری ہے ۔ مالیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لئے ہر گلی کوچے میں پودے لگائے جاہیں ۔ ہر شخص کو اپنے حصے کا پودا لگا کر محب وطن ہونے کا ثبوت دینا چاہیے ۔ ہمیں اپنی مدد آپکے تحت کام کرکے اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے ۔ سر سبز و شاداب پاکستان ہر شخص کا خواب ہے ۔ محکمہ جنگلات بھی اپنی زمہ داریاں سہی انجام نہیں دے رہا ۔تمام محکموں کو بھی اپنی زمہ داری کو سمجھنا چاہیے ۔ ہم سب کو کو اپنے حصے کا دیا جلانے کی ضرورت ہے ۔ سب مل جل کر اس عمل کو جاری رکھنا چاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں