272

ٹوبہ ٹیک سنگھ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ) ڈویژنل پبلک سکول ٹوبہ ٹیک سنگھ کے طلباءوطالبات نے میٹرک میں پوزیشن ہولڈرزکے اعزاز میں ضلع کونسل ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر /چیئر مین بورڈ آف گورنر ڈی پی ایس محمد نعیم سندھو اور ڈسٹرکٹ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ) ڈویژنل پبلک سکول ٹوبہ ٹیک سنگھ کے طلباءوطالبات نے میٹرک میں پوزیشن ہولڈرزکے اعزاز میں ضلع کونسل ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر /چیئر مین بورڈ آف گورنر ڈی پی ایس محمد نعیم سندھو اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثارتھے،جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح ، پرنسپل ڈی پی ایس راو¿ محمد صدیق، ہیڈ ماسٹر بوائز ونگ طارق محمود، ہیڈ ماسٹر گرلز ونگ مس میمونہ، پرنسپل زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر ضیاءالرحمن، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد شہباز انصاری،طلباءوطالبات ،میڈیا نمائندگان اور استاتذہ اورپوزیشن ہولڈرز کے والدین نے شرکت کی۔پرنسپل ڈویژنل پبلک سکول راو¿ محمد صدیق نے سالانہ امتحانات 2024میں ادارے کی کارکردگی بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈویژنل پبلک سکول ٹوبہ ٹیک سنگھ نے سکول کی 42 سالہ تاریخ میں پہلی بار فیصل آباد بورڈ میں 3 پوزیشن حاصل کیں۔میٹرک کے سالانہ امتحان میں مجموعی طور پر ڈویژنل پبلک سکول ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علی احمد نے 1187 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ بوائز سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ڈی پی ایس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے فرقان الحق نے 1185 نمبروں کے ساتھ بوائز سائنس گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ میٹرک کے بورڈ کے امتحانات میں ادارے کا رزلٹ100 فیصد رہا،جبکہ 304طالب علموں نے میٹرک بورڈ کے امتحانات میں شریک ہوئے 28 طلباءو طالبات نے 1150 سے زائد نمبر حاصل 67 طالب علموں نے 1100 سے زائد نمبر ،155 طالب علموں نے 1000 سے زائد نمبر حاصل کئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے ڈی پی ایس سکول اینڈ کالج کی کارکردگی کو سراہا،ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے طالب علموں اور ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباددی اور کہا کہ ذہین وباصلاحیت طالب علم وطن عزیز کا روشن مستقبل ہیں۔حوصلہ افزائی اور داد کے اقدامات طالب علموں پر گہرا اثر چھوڑتے ہیں۔جس کی بدولت مزید عزم وہمت پیدا ہوتی ہے۔امتحانات سمیت کوئی بھی کامیابی اللہ تعالیٰ کی مدد اور مسلسل محنت و جدوجہد کے باعث ہی ممکن ہوتی ہے۔ شاندار تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کے والدین ، اساتذہ کرام اور اسکولز انتظامیہ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سالانہ امتحانات میٹرک میں 100 فیصد رزلٹ اساتذہ ، طلبائ و طالبات اور والدین کی محنتوں کا نتیجہ ہے۔ 2023 میں ڈی پی ایس کے طالب علم ربیع انور نے میٹرک کےامتحان میں فیصل آباد بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ میں نے پرنسپل راو¿ صدیق صاحب سے کہا تھا ان شاءاللہ تعالیٰ ہم 2024 میں بہتر پوزیشن لے گے۔اس بار ڈی پی ایس کی فیصل آباد بورڈ میں تین پوزیشن ہیں۔ ان شائ اللہ تعالیٰ 2025 میں ہم پہلی پوزیشن لے گے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ پرمسرت لمحات میں ڈی پی ایس سکول اینڈ کالج کے اساتذہ کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ طلباءو طالبات کو مزید محنت کرنے اور آگے بڑھنے کی تاکید کی۔ڈی پی او عبادت نثار نے کہا کہ آج ترقی اور جدت کے اس دور میں طالب علموں کو تعلیم وتدریس کے لئے جدید سہولیات میسر ہیں۔ طالب علم اپنے آپ کو مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بنائیں۔ : تقریب میں سالانہ امتحانات 2024میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباءو طالبات میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور شیلڈ تقسیم کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے پرنسپل راو¿ محمد صدیق ، ایڈمنسٹریٹر اور اساتذہ میں بھی شیلڈ ، کیش پرائز اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں