33

ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) معروف معالج ڈاکٹر احمد ارشد خان نے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ موسم برسات

ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) معروف معالج ڈاکٹر احمد ارشد خان نے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ موسم برسات کے دوران کان میں ویکس کا جمع ہو جانا ایک فطری عمل ہے ، کان میں کسی بھی نوکیلی شے سے خارش نہ کی جائے نہ ہی نیم حکیموں کے طریقہ علاج یا غیر مناسب ادویات کا استعمال کیا جائے، اس سے کان کی انفیکشن بڑھ سکتی ہے اور قوت سماعت بھی متاثر ہو سکتی ہے ، متعدی امراض کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت میں اضافے، ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے اور موسم برسات کے دوران حبس اور گرمی کی وجہ سے کانوں میں ویکس کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس سے کان بھاری محسوس ہوتے ہیں، کان میں آوازیں سنائی دیتی ہیں اور خارش محسوس ہوتی ہے ، اس صورتحال کے تدارک کے لیے ضروری ہے کہ ماہر معالج سے مشورہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ مشین کی مدد سے کان میں جمی ہوئی ویکس کی اضافی مقدار بآسانی نکالی جا سکتی ہے اور اس سے کان میں کسی قسم کی انفیکشن بھی نہیں ہوتی اس لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے صحیح طریقہ علاج اختیار کیا جائے، ٹوٹکوں اور غیر موزوں علاج سے کان کی انفیکشن ہو سکتی ہے اور کانوں کو نہ قابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں