32

قصور بستی لال شاہ میں دھاتی ڈور سے 12 سالہ بچہ ریحان فوت ہو گیا،علاقہ میں سوگ،پابندی کے باوجود سرعام پتنگ بازی جاری

قصور
بستی لال شاہ میں دھاتی ڈور سے 12 سالہ بچہ ریحان فوت ہو گیا،علاقہ میں سوگ،پابندی کے باوجود سرعام پتنگ بازی جاری

تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس کے باعث پورا علاقہ سوگ میں ڈوبا ہوا ہے
محنت کش مزدور غریب غلام نبی کا بیٹا جو کہ بستی لال شاہ کا رہائشی ہے دھاتی ڈور کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا پتنگ کٹ کر 11 Kv تاروں پر گری تو بچے نے ڈور پکڑنے کی کوشش کی تاہم ڈور کیمکل اور دھاتی تھی جس کے پکڑتے ہی بجلی نے بچے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور نیچے پڑے کانے کے ڈھیر و گھاس پھوس وغیرہ کو بھی آگ لگ گئی
مقامی لوگوں نے بچے کو مٹی وغیرہ میں دبایا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا
اس ناخوشگوار واقعہ پر بستی لال شاہ میں کہرام مچ گیا
قصور کے تھانہ سٹی اے ڈویژن،تھانہ بی ڈویژن،تھانہ صدر کے علاقوں میں پابندی کے باوجود سرعام پتنگ بازی اور خفیہ طور پر پتنگ سازی جاری ہے جس پر اہلیان علاقہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے

رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم
#قصوریات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں