سکھر( بیورو چیف دعا آن لاِن نیوزسید ضیالرحمٰن )
سکھر میں آئی بی اے گریڈ پانچ سے پندرہ تک کے ٹیسٹ پاس امیدواروں کی جانب سے انصاف کی عدم فراہمی کے خلاف ڈی او آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ PST/JEST میرٹ پر ٹیسٹ پاس امیدواروں کا معاشی قتل بند کیا جائے، تین سال سے مسلسل ذہنی اذیت کا شکار ہیں ہمیں آفر آرڈر جاری کیا جائے، ٹیسٹ میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگیاں ثابت نہیں ہوئیں پھر کیوں ایڈووکیٹ جنرل نے دوبارہ ٹیسٹ کی تجویز دی ہے ہم اس تجویز کو سندھ کے نوجوانوں کے مستقبل کا قتل عام سمجھتے ہیں، ہم معزز عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹیسٹ پاس امیدواروں کے ساتھ انصاف کیا جائے امیدواروں کو دوبارہ ٹیسٹ دینے سے بچایا جائے اور آئی بی اے کی میرٹ لسٹ کے تحت نوجوانوں کو روزگار سے لگایا جائے ۔۔۔
45