کمالیہ.(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)
ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اقرا ناصر کی چیف آفیسر محمد طاہر فاروق کے ہمراہ عملہ صفائی کی حاضری کی چیکنگ، فیلڈ میں غیر حاضر پائے جانے والے ملازمین کو طلب کرکے کاروائی کا آغاز……
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اقرا ناصر نے چیف آفیسر محمد طاہر فاروق کے ہمراہ عملہ صفائی کی حاضری کی چیکنگ کی اور ان کے متعین کردہ علاقوں میں طلب کرلیا. علاقوں کی عدم توجہ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کام چور ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا. انہوں نے اس موقع پر ملازمین سے کہا کہ جو ملازم کام کرے گاوہ ادارہ کے لیے قابل احترام مگر ایسے ملازمین جو اپنے علاقہ میں صفائی نہیں کرتے اور غیر حاضر پائے جاتے ہیں ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لایی جائے گی.
282