ڈاکٹر یاسمین راشد پی ٹی آئی کی سینئر رکن جو اپنی لگن اور تجربے کے لیے بہت قابل احترام ہیں۔ وہ ایک قابل پروفیسر، سرجن، اور گائینا کالوجسٹ ہیں اور ایک کینسر سروائوور بھی ہیں۔ وہ 2018 سے 2023 تک پنجاب اسمبلی کی رکن اور پنجاب کی وزیر صحت رہیں۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو کووڈ 19 کی وباء کے خلاف جنگ کے دوران ان کی بہترین خدمات کا اعتراف کیا۔
انہیں 12 مئی 2023 کو 9 مئی کے ایک من گھڑت کیس میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ان کے شوہر اور بہنوئی سمیت ان کے قریبی رشتہ داروں کو بھی حراست میں لیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف متعدد مقدمات درج کیے گئے جن میں ایک لاہور کور کمانڈر ہاوس پر حملے کا بھی تھا جبکہ ویڈیو شواہد میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ مسلسل لوگوں کو کور کمانڈر ہاوس میں داخل ہونے سے روک رہی ہیں اور پرامن رہنے پر زور دے رہی ہیں۔ 14 ماہ کی غیر قانونی قید کے بعد بھی ریاست ان کے خلاف ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر سکی۔ انہیں متعدد بار رہا کیا جا چکا ہے، لیکن ریاست انہیں قید رکھنے کے لیے نئے من گھڑت مقدمات بنا لیتی ہے اور عدالتی کارروائی میں تاخیری حربے استعمال کرتی ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کو طبیعت بگڑنے پر متعدد