152

*قضاء الصلاۃ الأولی فالأولی* جمعرات 18جولائی 2024 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

*قضاء الصلاۃ الأولی فالأولی*

جمعرات 18جولائی 2024
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

امام بخاری رحمہ اللہ نے فوائت کی ترتیب کے متعلق اپنی صحیح میں قضاء الصلاۃ الأولی فالأولی کے نام سے ایک باب قائم کیا ہے اور اس میں یہ حدیث ذکر کی ہے کہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ خندق کے دن غروب آفتاب کے بعد حضرت عمر رضی اللہ عنہ آئے اور کفار قریش کو سب وشتم کرنے لگے اور کہا اے اللہ کے رسول ﷺ جب میں نے نماز عصر ادا کی سورج غروب ہونے والا تھا تو نبی ﷺ نے فرمایا :
’’واللہ ما صلیتھا فتوضأ وتوضأنا فصلی العصر بعد ما غربت الشمس ثم صلی بعدھا المغرب ‘‘[صحیح بخاری: کتاب مواقیت الصلاۃ ،باب قضاء الصلاۃ الأولی فالأولی،رقم ۵۹۶]

اللہ کی قسم میں نے یہ نماز ابھی تک ادا نہیں کی پھر آپ نے وضو کیا اور ہم نے بھی وضو کیا پھر آپ نے غروب آفتاب کے بعد نماز عصر پڑھی پھر اس کے بعد نماز مغرب پڑھی۔

*فائدہ*
قضاء نماز پڑھتے وقت نمازوں کی ترتیب رکھنا ضروری ہے۔

*الدعاء*
یا اللہ تعالی ہمیں شریعت محمدی پر غور و خوض کرنے اور دین کی صحیح سمجھ اور اس پر عمل کی توفیق عطا فرماء

آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell:00923008604333

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں