88

فیصل آباد۔یوم عاشورہ کے موقع پر جامعہ نعمان بن ثابت میں سالانہ محفل ذکر نواسہ رسولﷺ۔جگر گوشہ بتول سلام علیہا۔فرزند مولائے کائنات کرم اللہ وجہہ۔برادر اصغر حضرت امام حسن علیہ سلام۔سید الشہداء۔حضرت امام حسین علیہ سلام و شہداء کربلا منعقد ھوئی۔جس سے خصوصی خطاب بانی جامعہ نعمان بن ثابت ۔سرپرست

فیصل آباد۔یوم عاشورہ کے موقع پر جامعہ نعمان بن ثابت میں سالانہ محفل ذکر نواسہ رسولﷺ۔جگر گوشہ بتول سلام علیہا۔فرزند مولائے کائنات کرم اللہ وجہہ۔برادر اصغر حضرت امام حسن علیہ سلام۔سید الشہداء۔حضرت امام حسین علیہ سلام و شہداء کربلا منعقد ھوئی۔جس سے خصوصی خطاب بانی جامعہ نعمان بن ثابت ۔سرپرست اعلی المصطفے فاؤنڈیشن پاکستان مبلغ یورپ۔فاضل نوجوان۔حضرت علامہ پیر محمد اشرف شاد ترابی نے کیا۔المصطفی فاؤنڈیشن پاکستان کے چیرمین ڈاکٹر خالد حسین شھزاد اور دیگر احباب محبت کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت امام حسین علیہ اسلام ایک شخصیت کا نام نہیں بلکہ اسلام کے ایک مکمل ضابط حیات کا نام ھے۔اسی طرح یزید پلید ایک شخصیت کا نام نہیں بلکہ باطل کے پورے نظام کا نام ھے۔اب ایک طرف اسلام ھے دوسری طرف باطل ھے۔آج ھم اپنے کردار کا جائزہ لیں۔دیکھیں ھم کہاں کھڑے ھیں۔اسلام کے ساتھ ھیں تو حسینی ہیں اگر باطل کے ساتھ ہیں تو یزیدی ھیں۔فیصلہ خود کریں۔انصاف کا ترازو آپ کے ہاتھ میں ھے۔اپنے کردار کا آج کے دن ضرور جائزہ لیں۔صرف زبان سے کہنے نہ کوئی حسینی بن سکتا ھے۔نہ یزیدی بلکہ عمل سے ھم حسینی بن سکتے ھیں۔آج دیکھیں ھم یہاں لنگر۔محافل۔جلوس۔پتہ نہیں کیا کچھ کررھے ہیں لیکن غزہ میں ایک کربلا برپا ھے۔ھم میں سے کتنے لوگوں نے اپنے معصوم بے گناہ مسلمانوں کی مدد کی ھے۔آواز اٹھائی ھے۔حکومت وقت کی غیرت کو جاگیا ھے۔جواب نفی میں ملے گا تو پھر ھم حسینی کیسے ھوئے۔تو آج عہد کریں کہ اپنے کردار سے حسینی بنیں گے۔اور اینے کردار سے یزیدیت کا انکار کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں