109

سکھر(بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سید ضیاءالرحمٰن ) صدر ایوان بلال وقار خان کی بنوں چھائونی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کڑی شموزئی کے رورل ہیلتھ سینٹر پر دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت۔

سکھر(بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سید ضیاءالرحمٰن )
صدر ایوان بلال وقار خان کی بنوں چھائونی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کڑی شموزئی کے رورل ہیلتھ سینٹر پر دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت۔
سکھر ایوانِ صنعت و تجارت کے صدر بلال وقار خان، سینئر نائب صدر گرداس وادھوانی، نائب صدر محمد کامل فاروقی، سابق صدور و اراکین ِ ایوان نے بنوں چھائونی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کڑی شموزئی کے رورل ہیلتھ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملوں میں پاک فوج کے 8 بہادر سپوتوں نائب صوبیدار محمد شہزاد، حوالدار ظلِ حسین، حوالدار شہزاد احمد، سپاہی اشفاق حسین خان، سپاہی سبحان مجید، سپاہی امتیاز خان، سپاہی ارسلان اسلم اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے لانس نائیک سبز علی کے اور 2 لیڈی ہیلتھ ورکرز، چوکیدار اور بچوں کے شہید ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کیلئے مغفرت اور اُن کی بلندی ءِ درجات کی دعا کی۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مئوثر جوابی کارروائی نے علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا جس سے کئی قیمتی معصوم جانیں بچ گئیں۔ دہشتگردی کی کارروائیاں ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
اسکے علاوہ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں”۔ اس حملے کو دہشت گردوں کی جانب سے بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اور پوری قوم کو ان شہداء پر فخر ہے جنہوں نے وطن عزیز پر اپنی قیمتی جانیں قربان کیں۔ پوری قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں