110

*حافظ آباد(سیدظہیرعباس شاہ)قائمقام ایس پی انویسٹیگیشن صفدر علی ہنجرہ کی زیر نگرانی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف عدالتوں میں اصل حقائق پیش کردیے،قتل کے پانچ ملزمان کو سزائے موت اور جرمانہ کی سزا سنا دی گئ،جبکہ 05 منشیات فروش بھی سزا کے حقدار ٹھہرے*

*حافظ آباد(سیدظہیرعباس شاہ)قائمقام ایس پی انویسٹیگیشن صفدر علی ہنجرہ کی زیر نگرانی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف عدالتوں میں اصل حقائق پیش کردیے،قتل کے پانچ ملزمان کو سزائے موت اور جرمانہ کی سزا سنا دی گئ،جبکہ 05 منشیات فروش بھی سزا کے حقدار ٹھہرے*

*قائمقام ایس پی انویسٹیگیشن صفدر علی ہنجرہ کی زیر نگرانی ضلع بھر میں قتل کے پانچ مقدمات کا ٹرائل سیشن کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں جاری تھے،پولیس کی طرف جون 2024 دس مجرمان کوسخت سزا دلانے میں اہم کردار ادا کیا،جن میں تھانہ صدر حافظ آباد کا مشہورمقدمہ نمبر 1028/22زیر دفعہ 302 میں ملزمہ شگفتہ کو دو بار سزائے موت کا حکم اور دو لاکھ جرمانہ کی سزا سنائ گئ،عابد رضوان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مقدمہ قتل کا حکم سنایا،تھانہ سٹی حافظ آباد میں درج مقدمہ نمبر 849/22 زیر دفعہ 302/109 میں ایڈیشنل سیشن جج شوکت علی خان نے ٹرائل مکمل ہونے پر مجرم علی رضا کو دوبار سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنایا،کالیکی منڈی کا مشہور مقدمہ قتل نمبر 11/22 میں ایڈیشنل سیشن جج شوکت علی خان نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم سعید انور کو سزائے موت اور حسن علی کو عمر قید کی سزا سنائ،تھانہ سٹی حافظ آباد میں مشہور مقدمہ قتل ریل بازار میں گینگسٹرز نے موٹر سائیکل پر پیچھا کرکے وقاص نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا،انویسٹیگیشن ونگ نے مقدمہ قتل کا چالان بروقت بعدالت جناب ایڈیشنل سیشن جج ملک شاہد حسین اعوان پیش کیا،مکمل ٹرائل کے بعد مجرم حامد ہیرا کو سزائے موت سنا دی گی،جبکہ اسی مقدمہ میں مرکزی ملزم بااثر طلحہ سمور بیرون ملک فرار ہوچکا ہے،سٹی پنڈئ بھٹیاں میں درج مقدمہ قتل میں تجمل شہزاد چوہدری ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم مدثر کو سزائے موت کا حکم سنادیا،کالیکی منڈی میں درج مقدمہ نمبری 307/21 ارادہ قتل کے فیصلہ میڈیم عشرت مجاہد سول نے سنایا اور مجرم جاوید اقبال کو سات سال قید کا حکم سنایا،تھانہ سٹی حافظ آباد نے منشیات کے مقدمہ نمبر1408/22 بجرم 9سی کا چالان بعدالت جناب ایڈیشنل سیشن جج خالد سلیم موہل ٹرائل ہوا جس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم گلزار حسین 14 سال قید بامشقت کیساتھ پانچ لاکھ جرمانہ کا حکم سنایا گیا،تھانہ کسوکی میں منشیات کا مقدمہ 101/22 میں بجرم 9سی درج کیا گیا،جرم ثابت ہونے پر مجرم عابد کو ایک سال04 ماہ قید کا حکم بعدالت ایڈیشنل سیشن جج ملک شاہد حسین اعوان سنایا گیا،تھانہ صدر حافظ آباد کے منشیات کے مقدمہ نمبر755/23 کا ٹرائل بعدالت جناب ایڈیشنل سیشن جج یاسر حنیف مکمل ہوا اور جرم ثابت ہونے پر مجرم فضل عباس کو 09 سال قید بامشقت کیساتھ ایک لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم،صدر پنڈی بھٹیاں پولیس مقدمہ نمبر399/23_ 9(1)5f درج کیا،مقدمہ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج پنڈی بھٹیاں تجمل شہزاد چوہدری نے کرتے ہوئے ٹرائل مکمل کیا،جرم ثابت ہونے پر مجرم لال جمال کو 14سال 06ماہ قید بامشقت کا حکم سنایا،حافظ آباد پولیس کی طرف سے مقدمات کے لئے موثر اور ٹھوس حقائق عدالتوں میں پیش کیے گیے اور مجرمان کو سزائیں دلانے میں کردار ادا کیا گیا،ایس پی انویسٹی گیشن صفدرعلی ہنجرا کا کہناہے پولیس ہر وقت جرائم پیشہ عناصر کے تعاقب میں ہے،کم وسائل میں پولیس عوام کو بہترین سروسز دینے کی بھرپور کوششیں کر رہی ہے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں