98

*بے شعور میڈیا کی بکواس* ,*تحریر: جاوید صدیقی*

*بے شعور میڈیا کی بکواس*

,*تحریر: جاوید صدیقی*

سرے شام سے رات گئے تک میرے قلیق میرے دوست ٹھنڈا پانی پی کر بہک جاتے ہیں ان قلیق اور دوستوں میں معروف اینکرز اور صحافی بھی ہیں جنھوں نے عطا تارڈ کی انتہائی بچکانہ اور بیہودانہ بیان کو لیکر گھنٹوں گھنٹوں چینل کو اٹھائے رکھا ھے جبکہ یہ خود بھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ آرٹیکل 61 سے 63 کی زد میں ہر پارلیمینٹ، ہر پارلیمنیٹیرین، ہر سیاستدان و کارکنان، ہر وکیل و ججز، ہر جسٹس و قاضی، ہر فور و تھری اسٹار، ہر اشرفیہ، ہر ایلیٹ جماعت، ہر نوکر شاہی طبقہ، ہر دینی جماعت حتیٰ کہ ہر دینی مراکز کے علمدار اور اب تو حقیقی طور پر 25 کڑور عوام میں سے چند سو ہونگے جن پر یہ قانون یا آرٹیکل نافذ نہیں ہوتا ھے ورنہ سب کے سب جھوٹے منافق ریاکار، دھوکہ باز، خائن چور اچکے اور لٹیرے ھونے کے ساتھ ساتھ غلاظت اور جھوٹ کے سمندر میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ ان سب میں نہ ایمان باقی رھا ھے اور نہ ہی انسانیت۔ ھم اس وقت من حیث القوم دنیا کی بدترین قوم بن چکے ہیں ھم پر اپنے ان بد اعمالیوں کے سبب رحمت نہیں بلکہ عذاب الہیٰ نازل ھورہا ھے اور ہوتا رہیگا۔ وہ بدبخت مولوی یہ کہتا ھے کہ اللہ اپنے حبیب ﷺ کے صدقے اس امت پر عذاب نازل نہیں کریگا گویا ھم کمین قوم جاہلیت، شیطانیت، ابلیسیت اور دجالیت کے تمام شر کر ڈالیں پھر بھی ھم پر رحمت نازل ہوگی تو یاد رکھیں ایسے مولوی !! اللہ نے ہمیں دین محمدی ﷺ نہایت پاک و شفاف دیا ھے جس میں اللہ اور اسکے حبیب ﷺ کی اطاعت گزاری کرنے والوں کیلئے ہی جنت، رحمت، فضل و کرم اور برکتیں رکھی گئی ھیں۔ اے پاکستانیو!! خدارا بیدار ھوجاؤ! پلٹ آؤ اپنے دین محمدی ﷺ کی جانب مکمل۔ جہاں مسالک نہیں بلکہ مسلمین و مسلمات مومنین و مومنات کا ذکر خیر موجود ھے۔۔۔۔ !!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں