104

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ) (ممبر قومی اسمبلی ریاض الحق جج نے محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ نواسہ ء رسول ﷺکی لازوال قربانی عالم اسلام کے لیے مشعل راہ ہے، آپ نے اپنی جان قربان کر دی لیکن باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا، ہمیں چاہیے کہ ہم ان کی

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*

اوکاڑہ) (ممبر قومی اسمبلی ریاض الحق جج نے محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ نواسہ ء رسول ﷺکی لازوال قربانی عالم اسلام کے لیے مشعل راہ ہے، آپ نے اپنی جان قربان کر دی لیکن باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا، ہمیں چاہیے کہ ہم ان کی تعلیمات کی پیروی کریں تاکہ ہماری زندگی اور اخرت سرخرو ہو سکے، اس موقع پر کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید،آر پی او محبوب رشید،ڈپٹی کمشنر کیپٹن فرخ عتیق خان ڈی پی او طارق عزیز سندھو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر ڈوگر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سید جمیل حیدر شاہ، اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ چوہدری غلام مصطفی جٹ، چیف افیسر میونسپل کمیٹی عمر نسیم، ڈی او ایمرجنسی انجینئراحتشام سمیت تمام متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے، ممبر قومی اسمبلی ریاض الحق جج نے یوم عاشورہ کے مرکزی ماتمی جلوس میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پولیس سمیت تمام متعلقہ اداروں نے محرم الحرام میں بہترین انداز میں فرائض سرانجام دئیے یہی وجہ ہے کہ تمام محرم الحرام میں امن عامہ کی مثالی فضا قائم ہوئی، انہوں نے مستقبل میں بھی مختلف موقعوں پر اسی طرح کے بہترین انتظامات کی امید کا اظہار کیا، کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ فر خ عتیق خان اور ڈی پی او طارق عزیز سندھو کے کی جانب سے یوم عاشورہ پر کیے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس قانون نافذ کرنے والے اداروں، انجمن تاجران، علماء کرام اور امن کمیٹی کے نمائندوں نے بہترین کوآرڈنیشن کو فروغ دیتے ہوئے امن و امان کے قیام کے لیے بھائی چارے کی فضا قائم کی جو کہ قابل ستائش عمل ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں