*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*
اوکاڑہ ( )ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب بارک اللہ خان و ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کیپٹن ریٹائرڈ فرخ عتیق خان کی خصوصی ہدایات کیمطابق محکمہ سول ڈیفنس اوکاڑہ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ضلع بھر میں 10 محرم الحرام 2024 کو منعقد ہونیوالے تمام مرکزی جلوسوں میں تنظیم شہری دفاع اوکاڑہ کے40 عدد رضا کاران نے بھر پور طریقے سے سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دی۔ اس ضمن میں دفتر سول ڈیفنس اوکاڑہ میں ضلع ہذا کے تمام جلوس و مجالس مکمل ہونے کے بعد تنظیم شہری دفاع اوکاڑہ کے عہدیداران کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تنظیم شہری دفاع کے عہدیداران و رضاکاران کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ میٹنگ کے دوران رضاکاران سول ڈیفنس اوکاڑہ کی محرم الحرام 2024 میں بہترین خدمات پیش کرنے پر فرخ عتیق خان ڈپٹی کمشنر/ کنٹرولر سول ڈیفنس اوکاڑہ کی جانب سے تعریفی پیغام پہنچایا گیا۔ سول ڈیفنس آفیسر اوکاڑہ چوہدری وقار اکبر نے میٹنگ کے اختتام پر محکمہ سول ڈیفنس اوکاڑہ کے تمام سٹاف و تنظیمی عہدیداران ورضاکاران کی محرم الحرام 2024 میں اچھی کارکردگی کی تعریف کی اور سول ڈیفنس آرگنائزیشن اوکاڑہ کو محکمہ سول ڈیفنس اوکاڑہ کا بہترین اثاثہ قرار دیا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ انشااللہ آئندہ بھی محکمہ سول ڈیفنس اوکاڑہ کے تمام اہلکاران پوری انتظامیہ کے ساتھ اسی طرح شانہ بشانہ مل کر بہترین ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔