4

پیر طریقت رہبر شریعت قاری محمد امام شاہ مہروی رحمۃ اللہ علیہ کے بھاٸ قاری محمداقبال شاہ مہروی اور قاری سردار شاہ کی ہارون آباد کے جامع رضویہ میں خصوصی آمد ۔

پیر طریقت رہبر شریعت قاری محمد امام شاہ مہروی رحمۃ اللہ علیہ کے بھاٸ قاری محمداقبال شاہ مہروی اور قاری سردار شاہ کی ہارون آباد کے جامع رضویہ میں خصوصی آمد ۔ ِ ہارون آباد( )تفصیلات کے مطابق ہارون آباد میں قاری محمد اقبال شاہ مہروی اور قاری سردار شاہ کی جامع رضوٸیہ میں خصوصی آمد پر مہتم قاری غلام رسول نے والہانہ استقبال کیا۔اور انکی آمد کے اعزاز میں عشاٸیہ بھی دیا گیا۔ اس موقعہ پر ہر دلعزیز شخصیت قاری غلام رسول نے اپنے بیان میں کہا کہ مظہرالسلام حفظ القرآن کا بہت بڑا مرکز ہے۔اس میں قاری امام شاہ مہروی کی بڑی محنتیں شامل ہیں۔ جو کہ اس فانی دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔ انکا خلا کبھی بھی پورا نہیں ہو سکتا۔اس موقعہ پر قاری محمد رمضان۔قاری محمد لطیف۔حافظ زبیر۔حافظ ثاقب۔حافظ محسن۔حافظ اسد۔عامر مغل۔حافظ صفدر۔حافظ اکبر۔اور حافظ ندیم ظفر نے اپنی شرکت کو یقینی بنایا۔آخر میں تمام معززین کے لیۓ دعاۓ خیر کرواٸ گٸ ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں