49

عمرکوٹ( ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف عمرکوٹ)ضلع کونسل عمرکوٹ کا سال 2025-2024 کا بجٹ اجلاس چیئرمین ضلع کونسل عمرکوٹ حاجی محمد بقا پلی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں سال 2024-2025 کا بجٹ 99 کروڑ 49 لاکھ کا پیش کیا گیا، اس موقع پر

عمرکوٹ( ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف عمرکوٹ)ضلع کونسل عمرکوٹ کا سال 2025-2024 کا بجٹ اجلاس چیئرمین ضلع کونسل عمرکوٹ حاجی محمد بقا پلی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں سال 2024-2025 کا بجٹ 99 کروڑ 49 لاکھ کا پیش کیا گیا، اس موقع پر اجلاس کو بجٹ کے اعدادوشمار بتاتے ہوئے وائس چیئرمین ضلع کونسل عمرکوٹ میاں خالد ولہاری نے کہا کہ سال 2025-2024 کا بجیٹ پیش کیا گیا ہے اور یہ بجیٹ بچت اور عوامی بجٹ ہے، جس میں سال بھر کی کل آمدنی 33 کروڑ، 72 لاکھ، 75 ہزار روپے، سال بھر کے اخراجات 99 کروڑ، 49 لاکھ، 30 ہزار، 240 روپے، ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 17 کروڑ، 01 لاکھ، 69 ہزار، 849 روپے، نئی ترقیاتی سکیموں کے لیے 26 کروڑ، 37 لاکھ، جاری ترقیاتی اسکیموں کی مد میں 46 کروڑ، 33 لاکھ، 60 ہزار، 391 روپے رکھے گئے ہیں، اس طرح سال کی مجموعی بچت 5 ہزار 863 روپے ہے، جبکہ سال 2025-2024 کے بجٹ میں ضلع کے مختلف پریس کلبوں کی گرانٹ کے لیے 3 لاکھ روپے، ضلع کے غریب طلباء کی مالی امداد کے لیے 1 کروڑ روپے، ملازمین کی مالی امداد کے لیے 10 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں، اس موقع پر ضلع کونسل عمرکوٹ کے چیئرمین حاجی محمد بقا پلی نے کہا کہ ضلع میں کسی بھی قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے 50 لاکھ روپے، قومی دن منانے کے لیے 02 لاکھ روپے اور ملیریا سپرے کرنے کے لیے 05 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل عمرکوٹ کے تمام ممبران کو ترقیاتی سکیموں کے لئے بجٹ جاری کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہر یونین کونسل میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جائے گا جس کے لیے ترقیاتی سکیموں کے کام شروع کرنے کے لیے ٹینڈر بھی کر دیا گیا ہے، اجلاس میں وائیس چیئرمین ضلع کائونسل عمرکوٹ میاں خالد ولہاری، چیف میونسپل آفیسر امتیاز علی ہالیپوٹو، اکاونٹنٹ آفیسر الطاف قائم خانی، تمام ضلعی کونسل ممبران سمیت ضلع کے مختلف محکموں کے افسران، ڈی ایچ او عمرکوٹ ڈاکٹر نند لال، پرنسپل ڈگری کالج عمرکوٹ پروفیسر عبدالرؤف سومرو، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر غلام مرتضیٰ گوہر، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر گنیش کتری، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عمرکوٹ محمد اسلم بھٹی اور پریس کلب عمرکوٹ کے صحافیوں نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں