خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) تحصیل نورپورتھل کے ہونہار طلباء سید یاور رفیق اور سید اشعر رفیق نے میٹرک کے امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کر لی ۔ عوامی ،سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ میٹرک کے سالانہ امتحان میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب کے سینیئر قانون دان سیدمسرت عباس شاہ کے صاحبزادوں یاور رفیق نے 1168 اور اشعر رفیق نے 1111 نمبر حاصل کرکے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ ہونہار طلباء کا تعلق تحصیل نورپورتھل کے گاؤں ستھ شہانی سے ہے ۔ شاندار کامیابی سے ہمکنار ہونے والے دونوں بھائیوں نے اپنی پے در پے شاندار کامیابیوں کو اپنے والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کرام کی محنت شاقہ کا ثمر قراردیا ہے ۔
