4

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر خوشاب تصدق حسین بھٹی نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ خوشاب ڈسٹرکٹ افیسر انجینئر حافظ عبدالرشید کی زیر نگرانی عوامی بہبود کے لیے شب و روز بھرپور طریقے سے کوشاں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر خوشاب تصدق حسین بھٹی نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ خوشاب ڈسٹرکٹ افیسر انجینئر حافظ عبدالرشید کی زیر نگرانی عوامی بہبود کے لیے شب و روز بھرپور طریقے سے کوشاں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ میڈیا کوآرڈینیٹر ڈسٹرکٹ ریسکیو آفس خوشاب عثمان حیدر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ضلع کی چاروں تحصیلوں خوشاب، نورپورتھل، قائد آباد اور نوشہرہ میں بھرپور طریقے سے لوگوں کو ریسکیو سروس فراہم کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے تمام دستیاب وسائل کو بخوبی بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ریسکیوٹیمیں بروقت ریسپانس کرنے کے لیے پوری ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہیں ۔ تصدق حسین بھٹی نے کہا کہ عوام کو ہمارے ادارے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے اور غیر ضروری کالز سے اجتناب کرنا چاہیے تاکہ ریسکیو عملہ کا وقت ضائع نہ ہو ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکام بالا کی ہدایت کے مطابق ریسکیورز کو وقتا”فوقتا” ضروری ٹریننگ بھی دی جاتی ہے تاکہ ان کی صلاحیتوں میں مزید بہتری لائی جا سکے ۔ تصدق حسین بھٹی نے کہا کہ دریاءے جیلم میں متوقع طغیانی کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ریسکیو آفیسر انجینیئر حافظ عبدالرشید کی زیر نگرانی موک ایکسرسائز کرائی گئی ہے تاکہ خدانخواستہ کسی بھی قسم کے ناگہانی صورتحال سے نپٹا جا سکے ۔ اس موک ایکسرسائز میں ڈپٹی کمشنر خوشاب زیشان شبیر رانا سمیت دیگر ایڈمنسٹریشن آفیسرز نے شرکت کر کے ہمارے نوجوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں