32

بہاولنگر(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)سینئرصحافی احمدحسن بھٹی صدرنیشنل پریس کلب بہاولنگرکی والدہ ماجدہ کانمازجنازہ اداکردیاگیا۔نمازجنازہ میں ہرمکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے افراد. اورصحافیوں کی بڑ ی تعدادنے شرکت کی۔تفصیلات کیمطابق سینئرصحافی

بہاولنگر(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)سینئرصحافی احمدحسن بھٹی صدرنیشنل پریس کلب بہاولنگرکی والدہ ماجدہ کانمازجنازہ اداکردیاگیا۔نمازجنازہ میں ہرمکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے افراد. اورصحافیوں کی بڑ ی تعدادنے شرکت کی۔تفصیلات کیمطابق سینئرصحافی احمدحسن بھٹی، مقصواحمد بھٹی کاکاہوٹل والے کی والدہ ماجدہ مختصرعلالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔ مرحومہ کی نمازجنازہ خالد گجر فیملی پارک میں اداکی گئی۔ نمازجنازہ میں تاجربرادری، سیاسی، سماجی اور صحافیوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔علماء کرام اورشرکت کرنے والوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلندفرمائے۔ مرحومہ کے لواحقین کوصبرجمیل عطاء فرمائے، اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔مرحومہ کی وفات پر جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد انجمن فلاحی اتحاد تنظیم ہارون آباد جناح فاؤنڈیشن جناح پراپرٹی ڈیلر سٹی ایونیو ٹاؤن ہارون آباد سمیت دیگر دوست احباب نے اظہار افسوس کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں