37

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ( ) عالمی یوم بہبود آبادی کے موقع پر محکمہ بہبودِ آبادی ضلع اوکاڑہ کے زیر اہتمام ایک آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت رکن پنجاب اسمبلی میاں محمد منیر نے کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) جمیل حیدر شاہ صاحب کے مہمان خصوصی تھے

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*

اوکاڑہ( ) عالمی یوم بہبود آبادی کے موقع پر محکمہ بہبودِ آبادی ضلع اوکاڑہ کے زیر اہتمام ایک آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت رکن پنجاب اسمبلی میاں محمد منیر نے کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) جمیل حیدر شاہ صاحب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف سے کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ خطیب قاری سعید عثمانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلام کی روشنی میں اعتدال کی اہمیت پر زور دیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) جمیل حیدر شاہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیار مقدار سے زیادہ اہم ہے ہمیں اپنی آبادی اور وسائل میں توازن پیدا کرنا ہو گا کیونکہ انہی قوموں نے ترقی کی ہے جو اپنی آبادی اور وسائل میں توازن رکھتی ہیں۔ اس کے بعد رکن پنجاب اسمبلی میاں محمد منیر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہماری آبادی اتنی ہونی چاہیے جس کی گھروں اور درس گاہوں میں آسانی سے اچھی تربیت ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پلاننگ کے بغیر ایک گھر نہیں چل سکتا تو کسی ملک کو پلاننگ کے بغیر کیسے چلایا جا سکتا ہے۔ تو جیسے ہر کام کی پلاننگ کی جاتی ہے ایسے ہی فیملی پلاننگ بھی بہت ضروری ہے۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چوہدری عاصم ہدایت نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اوکاڑہ میں محکمہ کی خدمات کا دائرہ بہت وسیع کر دیا گیا ہے۔ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو آگاہی دی جا رہی ہے۔ اس موقع پر محکمہ کے ملازمین کو خراج تحسین پیش کیا اور سیمینار کے اختتام پر آگاہی واک کا انقعاد کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں